آسٹریلیا میں نئے کیریئر کا آغاز خاصا دشوار اور انرجی طلب ہوسکتا ہے۔
بیشتر دفاتر اور کام کی دیگر جگہوں پر لوگ آپ سے یہ امید وابستہ کیے ہوتے ہیں کہ آپ اپنے سابقہ تجربے اور مہارت سے متعلق انہیں تحریری طور پر اور واضح انداز میں آگاہ کریں اور یہ سب آپ کے ممکنہ جاب انٹرویو سے پہلے کی بات ہے۔
نیٹیلی پیئرٹ کا تعلق جاب سیک اکاڈمی سے ہے اور وہ لوگوں کو آسٹریلیا میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے حوالے سے ٹرینننگ دیتی ہیں۔ ان کے بقول ہر ایک کو ٹرینننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب بھی ملازمت کی تلاش کریں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جس شعبے میں آپ نوکری تلاش کر رہے ہیں اس کے کیا خاص تقاضے ہیں۔ یہ مشورہ ہے ایمز آسٹریلیا نامی ادارے میں سروس ڈیلیوری کی مینیجر مینڈی ریٹلیکف کا۔
اگلا اہم قدم یہ ہے کہ آپ ملازمت کے اعلان کو مکمل توجہ اور تفصیل کے ساتھ پڑھیں۔ اس میں ملازمت کے حوالے سے کیا معلومات دی گئی ہیں۔ کیا آپ کے پاس وہ تجربہ، مہارت اور قابلیت ہے، جس کی ضرورت ہے؟ نیٹیلی کہتی ہیں کہ اس حوالے سے کچھ چیزیں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
The quickest way an employer can learn about you is by reading your curriculum vitae (cv) or resume. Source: Moment RF / Narisara Nami/Getty Images
یہ بات البتہ ذہن میں رکھیں کہ ملازمت کی درخواست میں وہی الفاظ اور معلومات اجاگر کریں جو ملازمت کے اعلان میں درج ہیں۔ اس کے باوجود بعض چیزیں سی وی میں لکھنا ضروری نہیں۔ بلکہ آپ کی عمر، مذہبی پس منظر یا حتیٰ جنس سے متعلق معلومات طلب کرنا غیر قانونی ہے۔
انلائن بہت سے پہلے سے تیار شدہ ٹیمپلیٹس موجود ہیں جو آپ کو ایک منظم سی وی تیار کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ایمز آسٹریلیا یا مائیگرینٹ ریسورس سینٹر سے بھی مدد طلب کرسکتے ہیں۔
بیشتر جگہوں پر ایک صفحے کے مختصر کوور لیٹر کا بھی مطالبہ کیا جاتا ہے، جہاں آپ اپنی صلاحیت اور استعداد سے متعلق کھل کا بیان کرسکتے ہیں۔
روی مورمن کے بقول آپ کو اپنے کوور لیٹر میں حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ ملازمت دینے والے ادارے یا شخص کی توجہ مکمل طور پر جذب کرسکیں۔
یہ بھی ممکن ہے آپ سے بعض سوالات کے جوابات مانگے جائیں ، جسے سلیکشن کرائیٹیریا کہتے ہیں۔ یہاں آپ اپنی مہارت اور تجربے سے متعلق مختصر انداز میں جوابات دے سکتے ہیں۔ یہاں پر کوشش کریں کہ وہ نکات تکرار نہ کریں جو آپ نے سی وی اور کوور لیٹر میں پہلے سے ہی اجاگر کر رکھے ہیں۔
مینڈی ریٹلیکف کہتی ہیں کہ ایک اور اہم کام یہ ہے کہ آخر میں تمام چیزوں کو ایک مرتبہ پھر تفصیل کے ساتھ دیکھنا اور اس کا جائزہ لینا۔
اور اس بات کو یقینی بنانا کہ آپ درخواست جمع کروانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن کو نہ بھولیں۔
Employers also typically request a one-page letter – or cover letter. Here’s your opportunity to explain what motivated you to apply and why you’re a good fit for the position. Credit: Willie B. Thomas/Getty Images
نیٹیلی پیئیرٹ کہتی ہیں کہ اس مرحلے کے لیے آپ کو ملازمت کے لیے دیئے گئے اعلان کو ایک مرتبہ پھر سے بخوبی پڑھنا چاہیے۔
وہ کہتی ہیں کہ آپ حتیٰ اپنے کسی دوست کے ساتھ بھی انٹرویو کی پریکٹس کرسکتے ہیں۔
مینڈی ریٹلیکف کے بقول انٹرویو کے لیے ایک اور اہم مشورہ یہ ہے کہ کامیابی کے لیے ایک اچھا لباس زیب تن کرکے خوش پوش ہوکر جائیں۔
محترمہ پیئرٹ کہتی ہیں آسٹریلیا میں ملازمت دینے والے ادارے اور اشخاص پسند کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ درست اور مناسب انداز میں بات چیت کی جائے۔ وہ کہتی ہیں کہ انٹرویو کے سوالات کے جواب یاد کرنا یا ان کا رٹا لگانا ایک غلطی ہے۔
تمام تر کوششوں کے بعد ایک طویل انتظار کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
روی مورمن کہتے ہیں کہ مناسب تو یہ ہے آپ کو اگلے تمام مراحل کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا جائے۔