Key Points
- صدمے کا دماغ کی ساخت اور کام پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔
- صحیح مدد سے، بچہ حالیہ اور ماضی کے صدمے سے صحت یاب ہو سکتا ہے۔
- کچھ معاملات میں، پیشہ ورانہ مدد ضروری ہے
ڈاکٹر ڈیو پاسالیچ، اسکول آف میڈیسن اینڈ سائیکالوجی، اے این یو میں سینئر لیکچرر اور کلینیکل سائیکالوجسٹ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ صدمے وسیع پیمانے پر تجربات کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
"بچوں کو صدمے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ بہت نقصان دہ یا خطرناک واقعات کا سامنا کرتے ہیں، اور وہ مغلوب، پریشان اور بے بس محسوس کرتے ہیں،" ڈاکٹر پاسالچ بتاتے ہیں۔
"ان شدید واقعات میں قدرتی آفات یا کار حادثات، جنگ، تشدد، بدسلوکی، اور یہاں تک کہ دیکھ بھال کرنے والوں سے تکلیف دہ علیحدگی جیسی چیزیں شامل ہیں۔"
نورما بولیس گریٹر سڈنی میں پاراماٹا میں کمیونٹی مائیگرنٹ ریسورس سینٹر(سی ایم آر سی) یں ابتدائی مداخلت کی پروجیکٹ آفیسر ہیں۔
سی ایم آر سی نئے آنے والے تارکین وطن، پناہ گزینوں اور انسانی بنیادوں پر داخل ہونے والوں کو خصوصی معاونت کی خدمات پیش کرتا ہے۔
مسز بولز اکثر ان بچوں کے والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں کے ساتھ کام کرتی ہیں جنہوں نے تکلیف دہ واقعات کا تجربہ کیا ہے، جیسے جنگ، بے گھر ہونا یا گھر میں تشدد کا شکار ہونا۔
"میں شروع سے جانتی ہوں کہ تین یا چار سالہ بچے کا جارحانہ عمل ماضی کے کسی واقعے کا رد عمل ہے،" مسز بولس بتاتی ہیں۔
As well as focusing on individual cases, Mrs Boules also runs a few parenting education programs, including the Circle of Security, a program that helps parents understand their child’s emotional world. Credit: Mikael Vaisanen/Getty Images
دماغ پر صدمے کے اثرات
ڈاکٹر پاسالیچ کا کہنا ہے کہ صدمہ، خاص طور پر اس وقت دماغ کی ساخت اور کام پر گہرا اثر ڈالتا ہے جب آپ عمر کے اہم ترقیاتی ادوار کے دوران اس کا سامنا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر پاسالچ کا کہنا ہے کہ "بنیادی طور پر، جب ایک بچہ صدمے کا شکار ہوتا ہے، تو اس کی پوری دنیا الٹ جاتی ہے، اس کے لیے جو محفوظ ہوا کرتا تھا وہ اب خطرناک اور خوفناک ہے۔"
"ہم جانتے ہیں کہ صدمے سے بچوں کے دماغ اور سماجی-جذباتی نشوونما پر اثر پڑ سکتا ہے، بلکہ ان کی طویل مدتی فلاح و بہبود بھی، متاثر ہو سکتی ہے" وہ مزید کہتے ہیں۔
عام طور پر، صدمہ متاثر کر سکتا ہے کہ بچے کیسے برتاؤ کرتے ہیں، وہ کیسا سوچتے ہیں، وہ کیسا محسوس کرتے ہیں، اور وہ رشتوں میں دوسروں کے ساتھ کیسے تعلق رکھتے ہیں، اور اس طرح صدمہ یہ بھی متاثر کر سکتا ہے کہ وہ (بچے) گھر اور اسکول دونوں میں کیسے کام کرتے ہیں۔s.
صدمے کی وجہ سے بچہ اکثر خطرے میں گھرا ہوا محسوس کر سکتا ہے اور اپنے ارد گرد حقیقیت سے زیادہ خطرات دیکھ سکتا ہے، اور اس طرح وہ خود کو غیر محفوظ اور خوف زدہ محسوس کر سکتا ہے۔ڈیو پاسالچ
ڈاکٹر پاسالچ نے مزید کہا کہ دماغ کا اعضاء کا نظام، خاص طور پر امیگڈالا، ممکنہ خطرات کے لیے زیادہ حساس ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بے چینی اور خوف کے ردعمل میں اضافہ ہوتا ہے۔
وہ بتاتے ہیں، "وہ بچے جو تکلیف دہ واقعات کا طویل عرصے تک تجربہ کرتے ہیں وہ واقعی اپنے دماغ اور اپنے جسم میں بقا کے موڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، اور وہ خود کو افراتفری اور مسلسل خطرے کے مطابق ڈھالنے کے لیے ایسا کرتے ہیں،" وہ بتاتے ہیں۔
سڈنی میں بی سینٹر فاؤنڈیشن کی پلے تھراپسٹ بری ڈی لا ہارپ کا کہنا ہے کہ جب بچہ لڑائی یا اندھا دھند بھاگنے کے موڈ میں ہوتا ہے تو وہ اپنے اعمال سے پوری طرح واقف نہیں ہوتا ہے۔
"وہ اپنے دماغ کے ردعمل والے حصے میں ہوتے ہیں اکثر انہیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اگر وہ مکے مار رہے ہیں یا اسکول سے فرار ہو رہے ہیں؛ بہت زیادہ وقت، یہ ان کے دماغ کا وہ حصہ ہوتا ہے جو بقا کے لئے انہیں اپنے قبضے میں لے لیتا ہے،" محترمہ ڈی لا ہارپ بتاتی ہیں۔
" ان کا اعصابی نظام اس حالت میں ہوتا ہے کہ ، 'مجھے اپنے آپ کو بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ، میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی یا کرتا،'" وہ مزید کہتی ہیں۔
As well as showing hyperarousal symptoms, such as hyperactivity, hypervigilance or being easily frightened or startled, a child can also show signs of the hypoarousal —where the child may seem physically slow or sluggish in their movements, may struggle to concentrate, may withdraw from social interactions and may seem less engaged with their surroundings. Credit: MoMo Productions/Getty Images
والدین اور دیکھ بھال کرنے والے مدد کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
میلانے ڈیفہالٹس ایک کنسلٹنٹ ہیں جنہوں نے پچھلے 14 سالوں سے آسٹریلیا بھر میں اسکولوں میں والدین اور اساتذہ کی مدد کی ہے۔ وہ والدین اور دیکھ بھال کرنے والوں پر زور دیتی ہیں کہ اپنی ذہنی صحت اور جذباتی نشونما کا خیال رکھیں۔
" وہ کہتی ہیں میرے لیے، ایک بچے کے لیے مزاج کو سمجھنے اور اس کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس بچے کے جذبات تک رسائی حاصل کرنا اور پھر یہ سوال کرنا کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں ضروری ہے ۔
ڈاکٹر پاسالیچ نے والدین اور سرپرستوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جو بچے کے جذبات اور ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
"والدین کے لیے یہ واقعی اہم ہے، سب سے پہلے، اسے استعمال کرنا جسے ہم 'حساس والدین' کہتے ہیں - بنیادی طور پر اس بارے میں متجسس ہونا کہ آپ کے بچے کا طرز عمل آپ کو ان کی گہری ضروریات کے بارے میں کیا بتا رہا ہے۔"
مثال کے طور پر، اگر بچہ غیر محفوظ محسوس کرتا ہے اور یہ کہ دنیا غیر متوقع ہے، تو وہ کنٹرول کرنے یا حتیٰ کہ جارحانہ رویے کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس کنٹرولنگ رویے پر ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے، ہمیں پیچھے ہٹنے کی کوشش کرنی چاہیے اور بچے کی سلامتی کی گہری ضرورت کا جواب دینا چاہیے۔
"لیکن اس کنٹرول کرنے والے رویے پر ردعمل ظاہر کرنے کے بجائے، ہمیں واقعی کوشش کرنی چاہیے اور پیچھے ہٹنا چاہیے اور بچے کی سلامتی کی گہری ضرورت کا جواب دینا چاہیے... آپ کے بچے کو آپ کی صحت یابی میں مدد کے لیے آپ کو پرسکون اور پیار کرنے کی ضرورت ہوگی،" ڈاکٹر پاسالچ مشورہ دیتے ہیں۔
Dr Pasalich says if a parent is able to provide a supportive relationship and family for that child, many children do recover naturally from traumas. Credit: aquaArts studio/Getty Images
ٹیانا ولسن، ایک سائیکو تھراپسٹ اور فی الحال بی سینٹر میں ایک پلے تھراپسٹ ہیں،وہ بتاتی ہیں کہ بحالی ممکن ہونے کے لیے صدمے کو حالیہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
بہت سارے صدمے لاشعوری طور پر برداشت کیے جاتے ہیں، اور (ایسے صدمات کو) بالکل شفا دی جاسکتی ہے حمایت ، معاونت اور استحکام سے۔ یہ یکدم درست نہیں ہوگا۔ ظاہر ہے، جتنی جلدی ہم مداخلت اور حمایت کر سکتے ہیں، اتنا ہی بہتر ہے۔ٹیانا ولسن
ڈاکٹر پاسالچ نے مشورہ دیا کہ بعض صورتوں میں پیشہ ورانہ مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
"ہم توقع کرتے ہیں کہ کسی بھی بچے کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی مدت ہوگی جو تکلیف دہ واقعے کا شکار ہوا ہے، تاہم، اگر آپ کا بچہ صحت یاب ہونے کا کا راستہ قدرتی طور پر اختیار نہیں کر رہا ، یا اس سے وابستہ مسائل شاید بڑھ رہے ہیں اور ان کی روزمرہ کی زندگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں، تو پیشہ ورانہ مدد حاصل کرنا واقعی اہم ہے،" ڈاکٹر پاسالچ کہتے ہیں۔
مدد کہاں سے حاسل کریں؟
- آپ کا جی پی (ڈاکٹر)، دماغی صحت کا ماہر، جیسے ماہر نفسیات، مشیر یا سماجی کارکن
آپ کا مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر - on
- on
- on