حکومت 2026 کےآغاز تک ڈیبٹ کارڈ پر ’ ٹرانزیکشن ۔سرچارج‘ ختم کرنا چاہتی ہے

Happy man paying the bill in a café with a credit card.

Man paying the bill with his credit card to the waitress in a café. Credit: skynesher/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلین حکومت ڈیبٹ کارڈ کے لین دین کے لیے سرچارجز پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔خزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ گرچہ حکومت ریزرو بینک کے حتمی جائزے کی منتظر ہے لیکن اس کا مقصد 2026 کے آغاز سے پابندی کو نافذ کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس پابندی سے آسٹریلین باشندوں کو سالانہ 500 ملین ڈالر تک کی بچت ہو سکے گی


ایک اندازے کے مطابق اس پابندی سے آسٹریلین باشندوں کو سالانہ 500 ملین ڈالر تک کی بچت ہو سکے گی، لیکن کاروباری اداروں کی جانب سے... اس خبر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
کافی کی ادائیگی کرنے والے آسٹریلین باشندوں کے لیے، ڈیبٹ کارڈز پر ادا کیا گیا چھوٹا سرچارج ایک بڑی رقم بن سکتا ہے۔
ریزرو بینک کا اندازہ ہے کہ آسٹریلین سالانہ ایک بلین ڈالر نقدی کی بجائے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرچ کرتے ہیں۔
ایک ایسے وقت جب آسٹریلینز مہنگائی کے بحران سے نبردآزما ہیں، وزیر اعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ اس سرچارج کو ختم ہونا چاہیے
ڈیبٹ کارڈ سرچارج وہ اضافی فیس ہے جو کاروباری اداروں کو کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں کی پروسیسنگ کے لئے بینکوں کو ادا کرنی پڑتی ہے۔   ریزرو بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں، کاروباری اداروں نے کیش لیس ہونے کے لیے بینکوں کو تقریباً چار بلین ڈالر ادا کیے تھے۔   گرچہ کچھ بڑی کمپنیاں اپنے بینکوں سے رعایت کے لیے بات چیت کر سکتی ہیں، لیکن چھوٹے کاروباروں کو اکثر مالی بوجھ اپنے صارفین پر ڈالنا پڑتا ہے۔   ریزرو بینک کا اندازہ ہے کہ اگر یہ پابندی لاگو ہوتی ہے تو آسٹریلین باشندے سالانہ پانچ سو ملین ڈالر تک کی بچت کر سکتے ہیں۔   آسٹریلین بینکنگ ایسوسی ایشن کی کہتی ہیں کہ بینکنگ سیکٹر وزیراعظم کے اعلان سے متفق ہے۔آسٹریلیا واحد ملک نہیں ہے جسے ڈیبٹ کارڈ سرچارجز کے مسئلے کا سامنا ہے۔   مگر ریزرو بینک کے مطابق آسٹریلین کارڈ سروس فیس کی مد میں یورپینز کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کر رہے ہیں، گرچہ یہ ادائیگی امریکنز کی ادائیگی سے کم ہے۔   برطانیہ میں، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سرچارجز پر پابندی 2018 میں لاگو کی گئی تھی،  مگر ماکیٹ ریسرچ کے مطابق کاروبار اور یہاں تک کہ یونیورسٹیاں قانونی سُقم کے باعث قوانین پر عمل نہیں کر رہیں۔   آسٹریلین ریستورنٹ اینڈ کیفے ایسوسی ایشن کے سی ای او ویس لیمبرٹ کہتے ہیں کہ جب ڈیبٹ کارڈ سرچارجز پر پابندی کی بابت حکومت کو صحیح قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔  
ریزرو بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے کارپوریشنوں کے مقابلے میں، چھوٹے کاروبار اکثر مرچنٹ سروسز کے لیے بینکوں کو تین گنا زیادہ فیس ادا کر رہے ہیں - جس سے چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر مالی دباؤ مزید بڑھتا ہے۔
آسٹریلین اسمال بزنس اینڈ فیملی انٹرپرائز اومبڈسمین کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ تقریباً 46 فیصد چھوٹے کاروبار حالیہ مالیاتی سال میں خسارے میں رہے۔
کونسل آف سمال بزنس آرگنائزیشنز آسٹریلیا اور کامن ویلتھ بینک کی ایک نئی رپورٹ میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ چھوٹے کاروبار بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے مسائیل سے دوچار ہیں۔
آسٹریلین اسمال بزنس اینڈ فیملی انٹرپرائز اومبڈسمین کے بروس بلسن، کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈیبٹ کارڈ سرچارج کے علاوہ دیگر اخراجات کا بھی جائیزہ لینا چاہئے۔
لیبر حکومت نے آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز پر فیس کی چھان بین کے لیے 2.1 ملین ڈالر دیے ہیں  
________________________________________________________________


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا

کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے




شئیر