اپنے خطرے کا اندازہ لگائیں: موسمِ گرما میں سیلاب کی تیاری اور اس سے بچنے کا طریقہ

Rescue Team

A Swift Water Rescue team (AAP Image/Darren England) Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں اس موسم گرما میں بارشوں کا تناسب اوسط سے ذیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ ماہرین نے لوگوں کو سیلاب کے خطرے والے علاقوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔


ادارہِ موسمیات[ بیورو آف میٹیورالوجی] یا بی او ایم نے موسمِ گرما کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کی بنیادی وجہ لانینا کا موسمی نظام ہے۔ 

سن انیس سو سے اب تک آسٹریلیا میں اٹھارہ دفعہ لا نینا موسمی نظام آیا ہے جن میں سے بارہ کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلا ب آیا۔

ادارے کے سینیئیر ماہرِموسمیات ڈاکٹر اینڈریو واٹکنز کا کہنا ہے کہ لا نینا  کا موسمِ گرما میں دسمبر یا جنوری کے دوران اثر درمیانی سے طاقتور رہے گا۔

بی او ایم کے مطابق لانینا کا مطلب ملک بھر میں بارشیں،جنوبی علاقوں میں ٹھنڈا موسم اور طوفانوں میں اضافہ ہے۔
Flood waters
Source: Getty Images / Tobias Titz
وکٹوریہ اسٹیٹ ایمرجنسی سروس کے نائب چیف آفیسر ڈیوڈ بیکر کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں سیلاب آسکتا ہے۔

آلیانز کی تحقیق کے مطابق لا نینا سے لاعلمی کے باعث اکثر شہری سیلاب سے بچنے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں۔

ادارے کے نینشل کلیمز مینیجر مارک او کانر کا ہے کہ  دوہزار دس سے دو ہزار بارہ تک آسٹریلیا میں سیلاب آیا اور دو عشاریہ چار ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہر شخص تیار رہے۔

اوکانر کا کہنا ہے کہ شہری اس سلسلے میں معلومات حاصل کریں کہ سیلاب آنے کی صورت میں کیا کرنا ہے اور اپنے علاقے میں امداد کہاں سے حاصل کرنی ہے۔
Road closed Getty ImagesTheo Clark
Source: Getty Images/Theo Clark
ڈیوڈ بیکر کے مطابق اگر آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا گھر سیلاب سے متاثر ہوگا تو شروع سے ہی تیاری کریں۔ اس کے علاوہ آگ لگنے یا سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لئے گھر میں حفاظتی سامان بھی رکھ لیں۔ مزید معلومات ایس ای ایس کی ویبسائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

بیکر کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے بچاو کے اقدامات میں اپنے گھر کی گٹروں اور سیورج کے نظام کو بھی پہلے ہی سے صاف کرلیں۔

بیکر نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش میں گاڑی چلاتے وقت احتیاط کریں چونکہ فلیش فلڈنگ کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

اگر بہت ہی تیز بارش ہورہی ہے تو گاڑی کو محفوظ مقام پر روکنا ہی بہتر ہوگا۔

بیکر کا کہناہ ے کہ خطرے والے علاقوں میں جانے سے اجتناب کریں۔
Standing on the roof
Source: Getty Images-Colin Anderson Productions
آسٹریلیا کی رائل لائف سیونگ سوسائٹی کی نیشنل ریسرچ مینیجر، اسٹیسی پجن کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں کسی بھی صورت نہ جائیں۔ اس کے علاوہ سیلاب میں کسی بھی شخص کو خود سے بچانے کی کوشش نہ کریں بلکہ ایمرجنسی سروس کو فوری کال کریں۔

دوسری جانب ڈیوڈ بیکر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورتحال میں آپ کی زندگی سے زیادہ کوئی اور چیز اہمیت نہیں رکھتی۔


 

سیلابی صورتحال سے بچاو کی تیاری سے جڑی معلومات  مقامی اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز کی ویبسائٹ یا رائل لائف سیونگ آسٹریلیا کی ویبسائٹ سے حاصل کریں۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے بیورو آف میٹیورالوجی کی ویبسائٹ پر جائے۔

سیلاب میں امداد کے لئے ایس ای ایس کو00 25 13 پر کال کریں۔

جان کو خطرے کی صورت میں  000 پر کال کریں۔

  اپنی زبان میں امداد حاصل کرنے لئے نیشنل ٹرانسلیٹنگ اور انٹرپریٹنگ سروس سے

 13 14 50 پر رابطہ کریں۔


اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

 

 


شئیر