کاروباری افراد کے لیے 100 سے زائد زبانوں میں ترجمے کی سہولت

Small Business and Election

Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں اب چھوٹے اور درمیانے پیمانے کے کاروبار کرنے والوں کو اب ایک سو سے زائد زبانوں میں رہنمائی دستیاب ہوسکے گی۔


آسٹریلیا میں اسمال بزنس اینڈ فیملی انٹرپرائز کے امور کے محتسب کی ویب سائٹ پر اب مختلف زبانوں میں معلومات اور رہنمائی دستیاب رہے گی۔

اس کے بعد اب امید ہے کہ ثقافتی اور لسانی بنیادوں پر متنوع پس منظر کے حامل افراد کو کاروبار کرنے میں خاصی آسانی رہے گی۔ اس ویب سائٹ پر اب وہ تمام افراد با آسانی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکیں گے جن کی مادری زبان انگلش نہیں ہے۔

محتسب بروس بلسن کے بقول اس اقدام کے بعد اب امید ہے کہ مائیگرینٹ پس منظر کے حامل افراد کو کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں رہے گا۔

ان کے مطابق آسٹریلیا میں قریب 23 فیصد کاروباروی تنازعات میں مدد طلب کرنے والے افراد کا تعلق مائیگرینٹ پس منظر سے رہا ہے۔

مائیگریشن کاونسل آسٹریلیا کے مطابق یہاں متنوع پس منظر کے حامل افراد کی تعداد سال 2050 تک 38 ملین تک پہنچ جائے گی اور یہ افراد ملکی معیشت میں قریب ایک اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر ر ہے ہیں۔

ریسرچر اور کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والی ڈاکٹر جوزیفین اوکورامے ان قریب چھ لاکھ مائگرینٹ افراد میں شامل ہیں جو اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کاونسل آف سمال بزنس آرگنائزیشن آسٹریلیا کے چیف ایگزیکیٹیو لیوک اخٹیسٹریک کہتے ہیں کہ کم از کم اجرت میں تین اعشاریہ سات پانچ کا اضافہ اور اب ترجمے کی سہولت دو اچھے اقدامات ہیں۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیگرنٹ تاجر خاتون جوزیفین اوکورامے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے لوگوں میں کاروبار کی جانب بڑھنے کا اعتماد پیدا ہوگا۔

اسمال بزنس ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی چیف ایگزیکیٹو این نالڈر کے بقول ترجمے کی اس سہولت کے بعد اب مائیگرینٹ افراد کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔

شئیر