ملک بھر میں فائر فائٹر تینظیمیں بُش فائر سے بچاو کی تیاری کررہی ہیں۔ وکٹوریہ کی کیسبورو فائر بریگیڈ میں کپتان فل ٹاونزاینڈ ایک رضاکار کے طور پر کام کرتے ہیں۔
کپتان فل کا کہنا ہے کہ بُش فائر سے بچاو کی تیاری کا طریقہ آسان ہے۔
"کیا آپ کے پاس پانی اسپرے کرنے کا پائپ ہے جو آپ کے گھر کی چھت تک پانی ڈال سکے؟ کیا علاقے میں کمیونٹی فائر سروس ہے؟ کیا گھر کو فوری چھوڑنے کا پلان موجود ہے؟
"ایک گھر جس میں پہلے سے یہ چیزیں موجود ہے بُش فائر سے بہتر انداز سے بچ سکتا ہے۔"کپتان فل کے مطابق بُش فائر سے بچاو کے لئے یہ اقدامت لینے ضروری ہیں۔
Couple on camping Source: Getty Images/Stuart Ashley
- گھر کی گٹروں کو پتوں اور ڈنڈیوں سے صاف کریں
- گھر کے اطراف میں ٹوٹی ہوئی چیزوں کی فوری مرمت کریں
- گٹروں کے ساتھ فائر اسپنکلر نظام لگائیں
- لان کی باقائدہ کٹوتی کریں
- پانی ڈالنےکا لمبا پائپ رکھیں
کپتان فل کا کہنا ہے کہ بش فائر علاقوں میں رہنے والے افراد کو گھر سے انخلا کا پلان لازمی بنانا چاہیئے۔
اس سلسلے میں ریاستوں اور علاقاجات کی جانب سے فائر پلان بنانے کی تفصیلات ویب سائٹ پر مہیا کی جاتی ہیں۔
Camping fire Source: Getty Images/Gareth Griffiths
اس کے علاوہ ایمرجنسی کٹ کو پانی اثر نہ کرنے والے بیگ میں ایسی جگہ رکھیئے کہ گھر سے فوری نکلنے کی صورت میں آسانی سے رسائی ہوسکے۔
ایمرجنسی کٹ میں مندرجہ ذیل اشیاء رکھیئے۔
- فرسٹ ایڈ کِٹ
- اہم دستاویزات، فوٹو وغیرہ
- کیش، اے ٹی ایم کارڈ، کریڈٹ کارڈ
- موبائل فون اور چارجر
- دوائیں اور اہم ضروریات کی اشیاء
ایمرجنسی کی صورت میں اگر گھر چھوڑنے کا کہا جائے تو اس پر فوری عمل کریں۔
آسٹریلیا میں بُش فائر ریٹنگ سسٹم موجود ہے۔ گرمی کی مناسبت سے ریاست میں مکمل فائر بین بھی لگایا جاتا ہے۔ اُس دن کسی بھی طرح کی آگ نہیں لگائی جاسکتی۔
اس سلسلے میں کنٹری فائر اتھارٹی کے لیفٹیننٹ اسٹورٹ ماٹولس کا کہنا ہے کہ بُش فائر سیزن کے دوران ہر روز فائر ریٹنگ ضرور دیکھیں۔ ٹوٹل فائر بین کے دن کسی بھی طرح کی آگ نہ لگائیں جس کا مطلب ہے کہ کیمپفائر یا باربی کیو نہ کریں۔
ادارہ موسمیات کی ماہر کلیر ییو کا کہنا ہے کہ فائر ریٹنگ موسم کی صورتحال کو جانچ کر رکھی جاتی ہے۔وکٹوریہ کے اڈلٹ برنز سروس کی نرس ہانا مینیزیز کا کہنا ہے کہ آگ سےجلنے والے زخم سب سے زیادہ پندرہ سے پینتیس سال کے مردوں میں پائے جاتے ہیں جو بار بی کیو کے دوران لگتے ہیں۔
Scenery after bush fire Source: Getty Images/Vicki Smith
اگر کسی وجہ سے آپ یا کوئی اور آگ سے جلا ہے تو سب سے پہلے کپڑے اور زیور کو اتاریں۔ اس کے بعد اس جگہ پر بیس منٹ تک ٹھنڈا پانی ڈالیں۔ برف والا پانی استعمال نہ کریں۔
ہانا کے مطابق یہ اقدام زخم سے گرمی کو ختم کرنے کا موثر ترین عمل ہے۔
بُش فائر سے متعلق مزید معلومات اپنی فائر سروس کی ویب سائٹ سے حاصل کیجئے۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے