آسٹریلین نظام میں رچی بسی نسل پرستی کےخاتمے کے لئے حکومت سے فوری فریم ورک کا مطالبہ

Australian Race Discrimination commissioner Giridharan Sivaraman (AAP).png

Racism in the workplace, legal system and schools is commonplace and systemic according to a new report. Credit: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ایک نئی رپورٹ کے مطابق کام کی جگہ، لیگل سسٹم اور اسکولوں میں نسل پرستی ایک عام سی بات ہے۔ روزانہ سینکڑوں آسٹریلین باشندوں نے نسل پر مبنی دھونس اور نظر انداز کئے جانے کے ا فسوسناک ذاتی بیانات شیئر کیے ہیں۔ فیڈریشن آف ایتھنک کمیونٹیز کونسلز، حکومت اور میڈیا سے فوری درستگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔


ایک نئی رپورٹ کے مطابق کام کی جگہ، لیگل سسٹم اور اسکولوں میں نسل پرستی ایک عام سی بات ہے۔
روزانہ سینکڑوں آسٹریلین باشندوں نے نسل پر مبنی دھونس اور نظر انداز کئے جانے کے فسوسناک ذاتی بیانات شیئر کیے ہیں۔
فیڈریشن آف ایتھنک کمیونٹیز کونسلز، حکومت اور میڈیا سے فوری درستگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
برسبین میں فیڈریشن آف ایتھنک کمیونٹیز کونسلز آف آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کے دواران آسٹریلیا کے نسلی امتیاز کے کمشنر گری سیوارامن نے اس بارے میں اپنے سخت بیان میں کہا کہ آسٹریلین انسانی حقوق کمیشن  کے گروپ کی تیار کردہ اس رپورٹ نے ملک بھر سے نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی کہانیوں کا پردہ اٹھایا ہے۔ مسٹر کارلو ، کارلی فیڈریشن کے چیئرپرسن ہیں اور کہتے ہیں کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ نسل پرستی کے خلاف ایک جامع حکمت عملی کی سخت ضرورت اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔متنوع اور پسماندہ کمیونٹیز کے لوگوں سے انٹرویو کرنے کے ساتھ ساتھ، فیڈریشن نے ایک آن لائن سروے کیا جس میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ نسل پرستی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔   انہیں 400 سے زیادہ جوابات موصول ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ جواب دہندگان بیرون ملک پیدا ہوئے۔   نتائج سے معلوم ہوا کہ لوگوں کی بنیادی تشویش نظام یا سسٹم میں موجود نسل پرستی تھی - جو ان کے بقول زیادہ تر کام کی جگہ پر ہوتی ہے۔   اس کے علاوہ، لوگوں نے صحت کی خدمات، اسکولوں، اور پولیس کے ساتھ بات چیت کرتے وقت تسلسل کے ساتھ نسل پرستی کے واقعات کو بھی شیئر کیا۔   رپورٹ سے  یہ بھی معلوم ہوا کہ حکومتیں اور ذرائیع ابلاغ خاموشی کے کلچر کے ذریعے لوگوں کو مزید پسماندہ کرنے کی قصوروار ہیں۔   چندری [[چنی]] کنٹاریا [[کان-تا-ریا]] ایک صف اول کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کارکن ہے۔   وہ کہتی ہیں کہ انہیں اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی نسل پرستی کا سامنا ہےماہر عمرانیات آرون ٹیو کا کہنا ہے کہ بہت سے تجربات حالیہ عالمی واقعات کی وجہ سے ہوئے ہیں جن میں بیرون ملک تنازعات اور COVID-19 کی وبا شامل ہیں۔  
  رپورٹ میں پتا چلا کہ نسل پرستی پورے آسٹریلین معاشرے میں پھیلی ہوئی ہے اور مختلف عمروں، عقائد، جنسیات اور ثقافتی پس منظر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔   معذوری یا جنسی امتیاز سلوک کے ساتھ ساتھ اکثر نسلی امتیاز  بھی برتا جاتاہے۔   مجموعی طور پر، رپورٹ نے 11 سفارشات کی ہیں جن میں وفاقی حکومت سے قومی انسداد نسل پرستی کے فریم ورک کے ذریعے تبدیلی کے لئے قانون بنانے کے لئےاقدامات  کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔   مسٹر شیوارامن اس کی تائید کرتے ہیں۔یہ رپورٹ نسل پرستی کے خلاف قومی فریم ورک کو متاثر کرے گی جسے انسانی حقوق کمیشن نومبر میں حکومت کے حوالے کرے گا  
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے



شئیر