دسمبر 2023 میں، وفاقی حکومت نے اپنی نئی مائیگریشن حکمت عملی میں ویزوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا، جو اس وقت آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے والے افراد اورویزہ درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو متاثر کریں گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی نظام کو ہموار کرے گی، آسٹریلیا میں لیبر اور ہنر مندوں کی کمی کو نشانہ بنائے گی اور تارکین وطن کارکنوں کے استحصال اور ویزا ہولڈرز کے درمیان 'مستقل عارضی کیفیت'( ) سے نمٹنے میں مدد کرے گی۔
کچھ تبدیلیاں پہلے ہی نافذ ہو چکی ہیں، لیکن بہت سے نئے اقدامات 1 جولائی 2024 سے شروع ہو رہے ہیں۔
ان تبدیلیوں سے متعلق وہ معلومات پیش ہے جو ہم جانتے ہیں۔
یکم جولائی سے کیا ویزہ تبدیلیاں لاگو ہو رہی ہیں ؟
ویزا بیلٹ کا عمل
حکومت مخصوص قسم کے ویزوں کے لیے درخواست سے پہلے بیلٹ کا عمل متعارف کروا رہی ہے۔
یکم جولائی سے، چین، ویتنام اور ہندوستان کے شہری جو آسٹریلیا میں کام کی چھٹیاں (working holidays) منانا چاہتے ہیں، انہیں پہلے بیلٹ کے ذریعے محدود جگہوں میں سے کسی ایک کے لیے درخواست دینی ہوگی - جس کی قیمت $25 ہے۔
اگر منتخب کیا جاتا ہے، تو وہ پھر کام اور چھٹی والے ویزا (سب کلاس 462) کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
' بیلٹ موجودہ 'پہلے آئیے پہلے پائیے' کے نظام کی جگہ لے گا، جس کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ اس عمل کو زیادہ منصفانہ اور زیادہ موثر بنائے گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ورک اینڈ ہالیڈے ویزا میں کیپس ہیں: ویتنام کے لیے، 1,500 جگہیں ہیں، انڈیا کا پروگرام ابھی شروع نہیں ہوا ہے، لیکن اس کے لئے 1,000 پر سیٹ کیے جانے کی امید ہے۔ تین ممالک میں سے، چین کے پاس 5000 مقامات کے ساتھ سب سے زیادہ کیپ ہے۔
بھارت سے نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے نئے ویزا کے لیے قبل از درخواست بیلٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔
A pre-application visa ballot process will be introduced for working holiday makers from Vietnam, China and India. Credit: Hinterhaus Productions/Getty Images
نوجوان ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے ایک نیا ویزا
یکم جولائی سے، 18-30 سال کی عمر کے ہندوستانی شہری جو ٹیکنالوجی کے مطلوبہ شعبوں میں قابلیت رکھتے ہیں، دو سال تک کے نئے عارضی ویزا کے اہل ہوں گے۔
پروگرام کو’’میٹز‘‘ کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے موبلٹی ارینجمنٹ فار ٹیلنٹڈ ارلی پروفیشنلز اسکیم۔
پائلٹ پروگرام میں قابل تجدید توانائی، کان کنی، انجینئرنگ، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیاتی ٹیکنالوجی، اور زرعی ٹیکنالوجی میں قابلیت کے حامل بنیادی درخواست دہندگان کے لیے 3,000 جگہیں ہیں۔
اہل افراد جو بیلٹ پروسس کے ذریعے نامزد ہوتے ہیں پھر ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جس کے لئے ویزہ فیس $365 ہے۔
اس ویزا میں شامل براہ راست تعلق رکھنے والے اہل خانہ کو( ) کو 3,000 پلیس کیپ میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
یہ ویزا مئی 2023 میں کیے گئے آسٹریلیا-انڈیا مائیگریشن اینڈ موبلٹی پارٹنرشپ ارینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔
آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اسٹوڈینٹ ویزہ کی درخواست
بین الاقوامی طلباء کو متاثر کرنے والے متعدد اقدامات اس سال پہلے ہی نافذ ہو چکے ہیں۔ اب، حکومت اس بات پر پابندیاں سخت کر رہی ہے کہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے کون اپلائی کر سکتا ہے۔
1 جولائی سے، مخصوص وزیٹر، میری ٹائم اور عارضی گریجویٹ ویزا کے حاملین آن شور اسٹوڈنٹ ویزا کی درخواستیں دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
ان ویزوں کے حاملین کو مزید آسٹریلیا میں رہتے ہوئے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہوگی:
- عارضی گریجویٹ (سب کلاس 485)
- وزیٹر (سب کلاس 600)
- الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (سب کلاس 601)
- طبی علاج (سب کلاس 602)
- ای وزیٹر ( سب کلاس 651 )
- میری ٹائم کریو (سب کلاس 988)
عارضی گریجویٹ ویزا
عارضی گریجویٹ ویزا ( TGV) رکھنے والوں کے قیام کی مدت کو کم کیا جا رہا ہے، اور عمر کی نئی حد لگائی جا رہی ہے۔
عارضی گریجویٹ ویزا (سب کلاس 486) کو چار اسٹریمزسے تین میں ہموار کیا جا رہا ہے، اور ان کے نام درج ذیل رکھے جا رہے ہیں:
- گریجویٹ ورک اسٹریم → پوسٹ ووکیشنل ایجوکیشن ورک اسٹریم بن جاتا ہے۔
- پوسٹ اسٹڈی ورک اسٹریم → پوسٹ ہائر ایجوکیشن اسٹریم بن جاتا ہے۔
- دوسری پوسٹ اسٹڈی ورک اسٹریم → پوسٹ ہائر ایجوکیشن ورک اسٹریم بن جاتی ہے۔
- متبادل سلسلہ( Replacement stream ) → ہٹا دیا گیا۔
The length of stay for Temporary Graduate visas is being reduced, and an age limit will be imposed. Source: Moment RF / skaman306/Getty Images
اکہ اس سے ماسٹرز یا ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کرنے والے تحقیقی طلباء پر کیا اثر پڑے گا حکومت نے واضح کیا ہے: وہ اب بھی 50 سال کی عمر تک اہل ہوں گے۔ ہانگ کانگ اور برٹش نیشنل اوورسیز پاسپورٹ ہولڈرز بھی 50 سال کی عمر تک اہل ہوں گے۔ .
پوسٹ ووکیشنل ایجوکیشن ورک سٹریم میں ٹی وی جی کے حاملین کے لیے قیام کی مدت تبدیل نہیں ہوتی ہے - یہ اٹھارہ ماہ تک رہتی ہے۔
لیکن اعلیٰ تعلیم کے بعد کام کرنے والوں کے لیے، قیام کی مدت میں تبدیلی آتی ہے: بیچلر ڈگری مکمل کرنے والے افراد، بشمول آنرز، دو سال تک آسٹریلیا میں رہ سکتے ہیں۔ کورس ورک کے لحاظ سے ماسٹرز کے لیے، زیادہ سے زیادہ قیام دو سال تک ہوگا، اور تحقیق یا پی ایچ ڈی کے ذریعے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے، یہ مدت تین سال ہوگی۔
ٹی جی وی ہولڈرز جو علاقائی تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور کم از کم دو سال سے ریجنل علاقے میں مقیم ہیں ان کے لیے مدت مختلف ہے۔
ہندوستانی شہریوں کے لیے، قیام کے ابتدائی ادوار میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
عارضی ہنر مند ویزے
کچھ عارضی ویزوں پر تارکین وطن کے لیے شرائط میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، ایسے ہنر مند افراد جنہیں اپنے موجودہ کفیل آجر کی نوکری چھوڑنے کی صورت میں انتظامات کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے
تبدیلیاں درج ذیل ویزا رکھنے والوں کو متاثر کرتی ہیں:
- عارضی کام (ہنر مند) (سب کلاس 457)
- عارضی مہارت کی کمی کا ویزا (سب کلاس 482)
- ہنر مند آجر کے زیر کفالت ریجنل (عارضی) (سب کلاس 494)
اب ان ویزہ ہولڈرز کے پاس نیا اسپانسر تلاش کرنے، مختلف ویزا کے لیے درخواست دینے یا آسٹریلیا چھوڑنے کا بندوبست کرنے کے لئے زیادہ وقت میسر ہوگا:
- ایک وقت میں 180 دن، یا
- ویزا گرانٹ کی پوری مدت میں مجموعی طور پر زیادہ سے زیادہ 365 دن۔
اس دوران ویزا رکھنے والوں کو دوسرے آجروں کے لیے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ تبدیلیاں موجودہ ویزا ہولڈرز کے ساتھ ساتھ یکم جولائی کو یا اس کے بعد ویزا حاصل کرنے والوں پر لاگو ہوتی ہیں۔
بزنس انوویشن اینڈ انویسٹمنٹ پروگرام(بی آئی آئی پی)
حکومت بزنس انوویشن اینڈ انویسٹمنٹ (عارضی) ویزا (سب کلاس 188) کو بند کر رہی ہے - وہ ویزا جو ہولڈرز کو کاروبار کے مالک اور اس کا انتظام کرنے، کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں چلانے یا آسٹریلیا میں کاروباری سرگرمی شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یکم جولائی سے، بی آئی آئی پی کے لیے کوئی نئی رقم مختص نہیں کی جائے گی۔ اس کے بجائے، نیشنل انوویشن ویزا 2024 کے آخر میں دستیاب ہوگا۔
عارضی بی آئی آئی پی (سب کلاس 188) کے حاملین جو ذیلی کلاس 888 - مستقل مساوی کے اہل ہیں - جولائی 2024 کے بعد بھی اس راستے پر جاری رہ سکتے ہیں۔
2024 میں اور کون سی تبدیلیاں آنے والی ہیں؟
اسکل ان ڈیمانڈ ویزہ
ہجرت کی حکمت عملی میں ایک اہم عزم اسکلز ان ڈیمانڈ ویزا کی تشکیل ہے، جسے حکومت 2024 کے آخر تک متعارف کرائے گی۔
A Skills in Demand visa hopes to attract migrants with experience in areas like green technologies. Credit: Michael Hall/Getty Images
اسکل ڈیمانڈ ویزہ کے تحت تین پاتھ ویز کو ہدف بنایا گیا ہے:
- ماہر ہنر: ٹیکنالوجی اور ماحول دوست توانائی کی صنعتوں جیسے شعبوں میں مہارت کے ساتھ زیادہ کمانے والے پیشہ ور افراد کی درخواستوں کو تیزی سے ٹریک کرتا ہے۔
- بنیادی ہنر: درخواست کے عمل کو آسان بنانے اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ پیشہ ورانہ فہرست بنانے کے لیے، کمی والے علاقوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
- ضروری ہنر: عمر رسیدہ نگہداشت جیسے اہم شعبوں میں کم تنخواہ والے کارکنوں کو نشانہ بناتا ہے۔
ایک نیا نیشنل انوویشن ویزا
اس ویزا کے بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، لیکن اس کا مقصد اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محققین اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ یہ گلوبل ٹیلنٹ ویزا (سب کلاس 858) اور بی آئی آئی پی کو یکجا اور تبدیل کر دے گا،