Explainer

آسٹریلین شہریت کی درخواست دینے کے لئے مقامی آسٹریلینز سے واقفیت اہم کیوں ہے؟

آپ آسٹریلین شہریت کی درخواست دینے کےاہل ہیں یا نہیں , اس کی تصدیق کون کر سکتا ہے؟ جانئے شہریت کی درخواست کی تصدیق کے لئے اپنے تعلقات اور مقامی لوگوں سے واقفیت اہم کیوں؟

A composite image of a group of six people of different ages and ethnicities holding up citizenship certificates on a background with he Australian flag and five people representing different professions.

You may hit a hurdle in your Australian citizenship application if you haven't known the right people for long enough. Source: SBS

آسٹریلیائی شہریت کے لئے اپنی درخواست تیار کر رہے ہیں
تو یہ بھی جانتے ہون گے کہ درخواست کے لئے ایک تصدیق کنندہ کی ضرورت ہے جو آپ کو اور آپ کی درکواست میں لکھی گئی باتوں کی تصدیق کر سکتا ہو۔
تصدیق کرنے والے افراد شناختی اعلامیہ فارم مکمل کرکے اور آپ کی تصویر کی تصدیق کرکے ایسا کرتے ہیں۔

اگرچہ یہ یہ سننے میں سادہ سی بات لگتی ہے لیکن اگر آپ کے واقفِ کار خود تصدیق کنندہ ہونے کی شرائیط پر پورے نہ اترتے ہوں تو شہریت کی درخواست التوا میں پڑ سکتی ہے۔

آسٹریلین شہریت کے لئے آپ کی شناخت کی کون تصدیق کر سکتا ہے؟

بنیادی طور پر تصدیق کنندہ کا آسٹریلین شہری ہونا لازمی ہے۔ مگر وہ آپ کا

وہ پیدائش اور، شادی کے تعلق سے ہونے والے رشتے دار یا ڈیفیکٹو تعلق والے نہیں ہو سکتے۔ان افراد سے کام کے دنوں میں کاروباری اوقات میں فون کے ذریعے رابطہ کرنا آسان ہونا چاہئے۔

علاوہ ازیں، تصدیق کنندہ کم از کم ایک سال سے آپ کو جانتا ہو۔ فی الحال 39 پیشوں میں سے کچھ کی فہرست یہ ہے جو تصدیق کنندہ ہو سکتے ہیں۔
  • آسٹریلین قونصلر
  • یا سفارتی آفیسر
  • بیلف (سرکاری پولیس اہلکار)
  • بینک آفیسر
  • بلڈنگ سوسائٹی افسر
  • لائیسنس ہیلتھ کئیر پروفیشنل
  • عدالتی کلرک
  • حلف نامہ لینے کا مجاز کمشنر
  • کریڈٹ یونین آفیسر
  • ڈینٹسٹ
  • فیلو آف پروفیشنل ٹیکس اینڈ اکاؤنٹنٹس ایسوسی ایشن
  • انس کمپنی آفیسر
  • عدالت کا جج
  • لیگل پریکٹیشنر
  • پریکٹیشنر
  • سیکرٹریز آسٹریلیا ممبر آف انجینئرز آسٹریلیا (طلباء کے علاوہ)
  • ایسوسی ایشن آف ٹیکسشن اینڈ مین
  • اکاؤنٹنٹ
  • رکن آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، یا انسٹی ٹیوٹ آف پبل
  • علاقائی پارلیمنٹس، یا مقامی حکومت کا اتھارٹی و زیر مذ ہب نرس، آپٹومیٹرسٹ
ملازم دولت مشترکہ، ریاستی یا مقامی حکومت کا ملازم
قل ملازم آسٹریلیا پوسٹ فارماسسٹ فزیوتھیراپسٹ
(کل وقتی ہونا ضروری ہے) ویٹر اپنے پیشے کے لحاظ سے، انہیں مسلسل پانچ یا اس سے زیادہ سال تک اس میں کام کرنے کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔
اگر آپ چھ سال سے کم عمر کے بچے کے لئے شہریت کے لئے درخواست دے رہے ہیں تو، ان کی شناخت کی تصدیق کرنے والا شخص انہیں 12 ماہ سے بھی کم عرصے سے جانتا ہوسکتا ہے۔
LISTEN TO
ENGLISH_SETTLEMENT_GUIDE_FRIENDSHIP_24072023 image

Make friends in Australia: the importance of cross-cultural friendships

SBS English

24/07/202308:32

اگر آپ درخواست دیتے ہیں مگر آپ آسٹریلیا میں نہیں رہ رہے ہیں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ آسٹریلیا سے باہر شہریت کے لئے درخواست دے رہے ہیں، اور کسی آسٹریلیائی شہری کو نہیں جانتے جو آپ کے رشتہ دار نہیں ہیں تو، گھبرائیں نہیں۔
آپ جس ملک میں رہ رہے ہیں اس کے شہری سے اپنی شناخت کی تصدیق کر وا سکتے ہیں مگر وہ آپ کو ایک سال سے زیادہ عرصے سے جانتا ہو۔

وہ پیدائش، شادی یا فیکٹو رشتے کے ذریعہ بھی آپ سے متعلق نہیں ہوسکتے ہیں، اور فی الحال پہلے درج 39 پیشوں میں سے کسی ایک میں کام کرنا چاہئے۔

آسٹریلین شہریت کے لئے درخواست دینے میں کتنا خرچ آتا ہے؟

آپ کے حالات پر منحصر ہے، آسٹریلیائی شہریت کی درخواست جمع کروانے میں 560 ڈالر تک لاگت آسکتی ہے۔

فیس کی مکمل فہرست . مل سکتی ہے
اگر آپ کی عمر 18 سے 59 سال کے درمیان ہے اور شہریت کے لئے درخواست دیتے ہیں تو، آپ کو شہریت کا امتحان پاس کرنے کی ضرورت ہوگی۔

خوش قسمتی سے آپ کو ٹیسٹ لینے کے لئے اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،کیونکہ یہ آپ کی درخواست کی فیس میں شامل ہے۔

اگر آپ کو شہریت کا امتحان لینے کی ضرورت نہیں ہے تو، آپ کو محکمہ داخلہ سے انٹرویو لینے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو وہ آپ سے رابطہ کریں گے۔

آسٹریلین شہریت کا امتحان کتنا مشکل ہے؟

آسٹریلیائی شہریت کا ٹیسٹ پاس کرنے کےلئے:
  • 20 ملٹیپل سوالات کے جواب
  • آسٹریلیائی اق دار کے بارے میں پانچ سوالات کا درست جواب دیں
  • اور کم از کم 75 فیصد کا مجموعی اسکور حاصل کریں۔
لیکن خبردار رہئے، حالیہ برسوں میں پاس ہونے والوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اگرچہ 2019 میں ٹیسٹ لینے والے 87 فیصد افراد پاس ہوئے، لیکن 2021 تک یہ کم ہوکر صرف 68 فیصد ہو گیا تھا۔

آپ کی تیاری میں مدد کرنے کے لئے وسائل موجود ہیں،جن میں، اور پوڈ کاسٹ سیریز ۔
ٹیسٹ فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے۔
لیکن حالیہ کثیر ثقافتی فریم ورک جائزے کی سفارشات میں سے حکومت انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ متبادل اور زیادہ قابل رسائی فارمیٹس میں بھی امتحان فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔
LISTEN TO
assyrian_australia_explained_test for citizenship_121023.mp3 image

How do you prepare for the Australian citizenship test? 

SBS Assyrian

12/09/202310:40

شہریت کی درخواستوں پر کارروائی کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

یہ آپ کے حالات کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

آسٹریلیائی شہریت کے لئے آدھی درخواستوں پر چھ ماہ کے اندر کارروائی کی جاتی ہے، جبکہ 90 فیصد پر 10 ماہ کے اندر کارروائی ہوئی ہے۔

سابقہ ریکارڈ کے مطابق شہریت کی 50 فیصد درخواستوں پر 79 دن کے اندر اور 90 فیصد درخواستوں پر پانچ ماہ کے اندر اندر فیصلہ ہو جاتا ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 30/07/2024 12:45pm بجے
شائیع ہوا 30/07/2024 پہلے 12:49pm
تخلیق کار Amy Hall
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS