ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے شفیع نقی جامعی کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی بنیاد رکھنے والوں کے درمیان یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ فلسطینی اپنے گھروں کو واپس آئیں گے ، انہیں اپنی جگہوں پر لوٹنے کا حق ہو گا لیکن اس کے تناظر میں فلسطینی اپنی سر زمین پر واپس نہیں آسکے- عالمی جنگ میں عرب ممالک سلطنتِ عثمانیہ کے خلاف برطانوی اتحاد کی حمایت پر اس شرط پر شامل ہوئے کہ جنگ میں جیت کی صورت میں انہیں آذادی دے دی جائےگی۔مگر جنگ کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں تیل کے ذخائر پر نظر رکھنے والی طاقتوں نے خطے کو اپنی مرضی کے مطابق بانٹنا شروع کردیا اور نئی سرحدی تقسیم کی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد فلسطین کے علاقے کو تقسیم کر کے یہاں یہودی مملکت کی بنیاد رکھی گئی اور کئی وعدوں کے سائے میں فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کردیا گیا۔
شفیع کا کہنا تھا کہ مشرقی یروشلم جو جھگڑے کی بنیاد تھی اس پر طے ہوا تھا کہ مسجد اقصی مشرقی یروشلم میں ہی رہے گی اور طے کیا جائے گا کہ یہ علاقہ اسرائیلی کنٹرول میں رہے گا یا آزاد رہے گا۔ اس دوران کئی تبدیلیاں ہوئیں جس سے فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ چھاپہ مار جنگ پر اتر آئے-2011 میں جب یہ تنازعہ اپنے عروج پر تھا اس وقت امریکی وساطت سے "اوسلو ایگریمنٹ" میں یہ طے پایا کہ یہ جھگڑا ختم کیا جائے گا جس کے بعد فلسطینی انتظامیہ اپنا کام خود کرے گی اور اسرائیل سے کوئی بھی جنگ نہیں ہوگی۔
Conflict in Gaza has escalated after hundreds of rockets were fired from the Palestinian territory. (AAP) Source: AAP
شفیع نے مزید بتایا، "اس دوران اسرائیل کے منصوبے کچھ اور تھے ۔ جس کے بعد وہ علاقوں پر قبضہ در قبضہ کرتا چلا گیا اور پھر ان کے تحفظ کے لیے اس کو مزید علاقہ درکار ہوا تو اس نے وہاں پر غیر قانونی دیوار اٹھا دی جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔ غزہ اور بقیہ فلسطین کو محفوظ کرنے کی غرض سےحصار بند کر دیا۔"انہوں نے تاریخ کو سمیٹتے ہوا کہا ہے کہ تاریخی اعتبار سے جو ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ فلسطینی بیزار آگئے۔ 2014 کے بعد دوسری مرتبہ یہ سب سے بڑا تنازعہ سامنے آیا کہ جس میں عمارتیں پھر منہدم ہو رہی ہیں ان میں اے ایف پی، اور الجزیرہ جیسے میڈیا ہاوس کی عمارات شامل تھیں۔ یہ کہہ دیا گیا تھا کہ یہ جنگ تب تک جاری رہے گی جب تک اس کی ضرورت ہو گی۔
Rockets fired from Gaza head towards Israel Source: AAP
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے