آسٹریلیا اگلے سال امریکہ کے گلوبل انٹری پروگرام میں شامل ہو جائے گا۔ کیا بدل رہا ہے؟

آسٹریلیا اگلے سال امریکہ کے گلوبل انٹری پروگرام میں شامل ہو جائے گا جو اکثر مسافروں کو بڑے ہوائی اڈوں کے ذریعے ہموار رسائی فراہم کرے گا۔

A person holding an Australian passport.

Australians who frequently travel to the US are set to benefit most from the new agreement. Source: Getty / Getty Images

کچھ آسٹریلوی مسافر اگلے سال جنوری سے امریکہ کے کسٹمز اور امیگریشن کے ذریعے فوری رسائی کے لیے درخواست دے سکیں گے کیونکہ گلوبل انٹری پروگرام پہلے سے اجازت یافتہ مسافروں کو امریکہ کے بڑے ہوائی اڈوں پر تیز تر امیگریشن اور کسٹم چینلز تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوے آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا:"گلوبل انٹری پروگرام میں شمولیت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی قربت اور مضبوطی کی علامت ہے۔"

یاد رہے کہ برطانیہ، سنگاپور اور جنوبی کوریا سمیت 15 ممالک کے شہریوں کو پہلے ہی گلوبل انٹری پروگرام تک رسائی حاصل ہے۔
وزیر خارجہ کے بقول محدود تعداد میں آسٹریلوی شہری جو اکثر امریکہ کا سفر کرتے ہیں جنوری 2025 میں درخواست دے سکیں گے۔

آسٹریلیا کے مالیاتی جائزے کے مطابق، تقریباً 1,000 آسٹریلیائی باشندے جنہوں نے گزشتہ 12 مہینوں میں کم از کم 5 بار امریکہ کا سفر کیا ہے، انہیں پہلی بار فوری طور پر اولیت دی جائے گی۔
پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت لامحدود تعداد میں فوری درخواست جمع کی جاسکے گی، جس کے لیے پہلے آسٹریلیا کی وفاقی پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے۔ درخواست دہندگان کو پس منظر کی سخت جانچ اور ذاتی انٹرویو سے گزرنا ہوگا۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ویب سائٹ گلوبل انٹری پروگرام کے لیے US$100 ($153) ڈالرز اور TSA پری چیک پروگرام کے لیے US$77.95 ($119.25) فیس متعین کی گئی ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 16/08/2024 4:49pm بجے
تخلیق کار Charlie Bell
ذریعہ: SBS