پروسپر آسٹریلیا کے ذریعہ جاری کردہ پانی کے سالانہ استعمال کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2023 میں میلبورن میں 27،408 رہائشیں خالی تھیں، اور مزید 70،453 بمشکل استعمال ہوئے۔
خالی پراپرٹیز میں وکٹوریہ کی سوشل ہاؤسنگ ویٹ لسٹ میں شامل افراد دوگنے افراد سکونت اختیار کر سکتے ہیں۔اسی لئے مکانات کی قلت کے بحران کو حل کرنے کے لئے موجودہ خالی رہائشی مکانات کو استعمال کرنے کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔
اس رپورٹ میں میلبورن کے تین واٹر ریٹیلرز - یارا ویلی واٹر، ساؤتھ ایسٹ واٹر اور گریٹ ویسٹرن واٹر - کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے میٹروپولیٹن میلبورن کے 31 کونسلوں کے علاقوں کے 233 پوسٹ کوڈ میں مکانات کی خانہ شماری کی گئی ہے۔
پروسپر آسٹریلیا نے ایک خالی گھر میں ایک سال کے دوران ہر دن صفر لیٹر پانی کے استعمال کو خالی گھر کے طور پر شمار کیا گیا، جبکہ کم استعمال شدہ گھر میں دن میں صفر سے 50 لیٹر کے درمیان پانی استعمال ہوتا ہے۔
ہومز وکٹوریہ کے حالیہ ہاؤسنگ رجسٹر سے انکشاف ہوا ہے کہ 48,620 افراد نے وکٹورین ہاؤسنگ رجسٹر میں اندراج کروایا۔
حکومت سے لینڈ ٹیکس میں اضافہ کرنے کا مطالبہ
یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سینئر ریسرچ فیلو کرس مارٹن نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بروقت ہیں کیونکہ اس سے حکومتوں کو پراپرٹی کے مالکان کو مارکیٹ میں مزید رہائش لانے پر دباؤ بڑھے گا۔
انہوں نے کہا، “سب سے بہتر سپر لینڈ ٹیکس ہے۔”
“مالکان کے کئے ان کے غیر استعمال شدہ مکانات کو زیادہ مہنگا بنا کر انہیں مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ اسے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مہیا کریں۔
پریمیئر جیسنٹا ایلن نے تجویز کردہ ہاؤسنگ اہداف، جس کے تحت میٹروپولیٹن میلبورن میں دو ملین گھر تعمیر
ریاستی حکومت نے نوٹ کیا کہ وکٹوریہ میں تمام ریاستوں میں سب سے بڑی سالانہ آبادی میں اضافہ ہوا
تھنک فارورڈ کے چیف ایگزیکٹو تھامس واکر نے کہا کہ خالی گھروں پر جائیداد ٹیکس لگانے کے لئے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے۔
میلبورن کا خالی رہائشی لینڈ ٹیکس 2018 سے اندرونی اور درمیانی مضافات میں سال کے چھ ماہ تک خالی رہ گئے گھروں پرلئے لاگو ہے۔ 2025 سے، ٹیکس وکٹوریہ کے باقی حصوں تک بڑھ جائے گا اور کیا ہے۔