اووبر (Uber) ٹیکسی ڈرائیورز کو 272 ملین ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے پر رضا مند

آسٹریلیا کی تاریخ کے ایک انتہائی بڑے عدالتی تصفیے میں اووبر نے ان ٹیکسی ڈرائیورز کو لاکھوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جو اس امریکی کمپنی کے یہاں آنے کے بعد یا تو بے روزگار ہوگئے یا ان کی آمدن خاصی کم ہوئی۔

A man drags a large wheeled suitcase past a sign that reads "UBER Pick-up Zone"

A class action against Uber was expected to go to trial at the Supreme Court of Victoria on Monday but Maurice Blackburn Lawyers said it would be abandoned after the rideshare giant agreed to the mammoth settlement. Source: AAP / Joe Castro

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کی عدالت عظمیٰ میں پیر کے روز اس مدعے سے متعلق کلاس ایکشن متوقع تھا تاہم وکالتی فرم ماوریس بلیک برن لائرز کی جانب سے کہا گیا کہ اووبر کی جانب سے ہرجانہ کی ادائیگی کے فیصلے کے بعد یہ ایکشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ آسٹریلیا کی تاریخ کا پانچوں سب سے بڑا کلاس ایکشن تصفیہ ہے جو لگ بھگ پانچ سال کی تگ و دو کے بعد سامنے آیا ہے۔ پانچ برس قبل 2019 میں 8000 سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز کی نمائندگی کرتے ہوئے اس وکالتی فرم نے اووبر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

اس وکالتی فرم کے سرکردہ وکیل مائیکل ڈونلی کے بقول اووبر کی جانب سے "جارحانہ انداز " میں آسٹریلیا کی مارکیٹ میں آمد کے بعد ان ٹیکسی ڈرائیورز کے لائسنسز کی اہمیت نہ رہی اور ان کا روزگار شدید انداز میں متاثر ہوا۔ انہوں نے مزیر کہا کہ اووبر نے ہر موڑ پر کوشش کی کہ ہرجانے کی قیمت ادا نہ کی جائے۔ ان کے بقول: "ہمیں فخر ہے کہ آج ہم نے کامیابی سے اووبر سے احتساب کیا اور271.8 ملین ڈالرز حاصل کیے جو ان لوگوں کے اکاونٹس میں جمع ہوں گے جو تباہ ہوچکے ہیں۔"
وکیل ڈونلی نے مزید کہا کہ یہ کلاس ایکشن ایسے وقت میں کامیاب ہوا ہے جب وکٹوریہ، کوئنزلینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا ریاستوں میں حکومتوں کے خلاف اس سے ملتے جلتے کیسز ناکام ہوے تھے۔

ایک بیان میں اووبر نے واضح کیا ہے کہ جہاں بھی اس امریکی کمپنی نے اوائل میں قدم رکھا وہاں رائڈ شیئرنگ کے لیے خاص قانون و قوائد موجود نہیں تھے البتہ وقت کے ساتھ حالات بدلے اور اب ہر جگہ اس کی اہمیت کو تسلیم کیا جاتا ہے اور اس سے متعلق خاص قائدے اور قانون موجود ہیں۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 18/03/2024 11:27am بجے
پیش کار Shadi Khan Saif
ذریعہ: AAP