ریٹائیرمنٹ کی عمر میں تنہائی کیسے دور کریں؟

معمر تارکین وطن کے پاس دوست احباب اور رشتے دار کم ہی ہوتے ہیں۔آسٹریلیا میں رہنے والے بزرگ ایسے میں تنہائی دور کرنے کے لئے کس طرح خود کو مصروف رکھ سکتے ہیں؟

Senior man tuning radio, close up

Source: Getty

LISTEN TO
VIVA: How to set up meetup groups online? image

آسٹریلیا میں معمر افراد کا اکیلا پَن ۔ کیا سوشل میڈیا مدد کر سکتا ہے؟

SBS Urdu

24/09/201909:03
(اس آرٹیکل کا پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر کلک کیجئے)

سڈنی میں رہنے والی کنیز فاطمہ کہتی ہیں کہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد وہ اپنے فلیٹ میں تنہا ہو گئی تھیں مگر انہوں نے برش اور کینوس اٹھایا اور پینتٹنگ شروع کردی۔ ساتھ ہی دوسرے ممالک میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے رابطے میں بھی آگئیں۔
میں نے پہلے کبھی مصوری یا پینٹنگ نہیں کی تھی مگر اب میں اپنا وقت مصوری کر کے بھی گزارتی ہوں بلکہ اسے دوسروں سے شئیر کر کے اسے انجوائے بھی کرتی ہوں
اپنے  اور اپنے والدین دونون کی صحت کے  مسائیل کے باعث  میٹاکسیا تیبیسی  طویل عرصے سے پریشان تھیں۔ اور والدین کے انتقال کے بعد ان کے بریسٹ کینسر نے ان کی تنہائی اور پریشانیوں میں اور اضافہ کر دیا۔ ایسے میں انہوں نے میلبورن گریک کلب میِٹ اپ گروپ بنایا اور صحت مند زندگی گزارنے کی یہ سر گرمی ان کی کمائی کا ذریعہ بھی بن گئی۔ ابتدا میں گریگ گروپ کی میٹاکسیا کو آن لائین گروپ بنانے میں دشواری ہوئی   مگر ایک ساتھی کی مدد سےوہ  گروپ کی میزبان یا ہوسٹ بن گئیں۔
میں نے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی سے آن لائین رابطہ کروں گی مگر اب ہمارا تقریبا تیس لوگوں سے شروع ہونے والا گروپ۲۰۰افراد پر مشتمل ایسا گروپ بن گیا ہے جس کے ممبران کی اوسط عمر ساٹھ سال ہے اور ہم ہر ہفتے ملتے بھی ہیں۔
سوشل میڈیا کی ماہر مِل کیٹیل کہتی ہیں کہ آن لائین  سوشل نیٹ ورک  گروپ بنانے کے کئی طریقے ہیں۔
Kaneez Fatima
Kaneez Fatima Source: Supplied
 میٹ اپ ویب ساٗیٹ ، فیس بک گروپ ، لینکڈ اِن گروپ، واٹس ایپ گروپ وغیرہ  ایسے سوشل گروپس ہیں جنہیں  دنیا بھر میں نہ صرف ۳۵ ملین  سے ذیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں بلکہ اس کے ذریعے پروگراموں کا انعقاداور ٹکٹوں کی فروخت  تک کرتے ہیں اور اس میں عمر کی کوئی  قید نہیں ہے۔

کنیز فاطمہ کا کہنا ہے کہ آن لائین سرگرمیاں آپ کو دور دراز رہنے والے عزیز و اقارب سے جوڑنے کا بہت اچھا ذریعہ بن گئی ہیں مگر جسمانی اور ذہنی طور پر چاق و چوبند رکھنے کے لئے سماجی سرگرمیاں اور میل جول بھی ضروری ہیں۔ کنیز فاطمہ خود کو ادبی، سماجی اور شعر و سخن کی سرگرمیوں سے منسلک رکھنے کے لئے کئی ادبی اور سماجی تنظیموں کی رکن ہیں خود ادبی رسالہ بھی نکالتی رہی ہیں اور مصوری کا شوق بھی انہیں مصروف رکھتا ہے۔
خود کو مصروف رکھنے سے اس عمر میں تنہائی، چڑچڑے پن اور بیزاری سے بھی نجات ملتی ہے جس سے زندگی پرسکون گزارنے میں مدد ملتی ہےاور اسکے لئے ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں دریافت کریں جن میں خود آپ کو لطف آئے۔اس طرح آپ دوسروں کے لئے بھی پریشانی اور بیزاری کا سبب نہیں بنیں گے۔
Painting by Kaneez Fatima
Painting by Kaneez Fatima Source: Supplied
کرٹن یونیورسیٹی کے ڈاکٹر ویدی پودر انٹیرنیٹ پر موجود خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٓان لاٗئین فراڈ، دھوکہ دہی اور جعلسازی کا شکار بننے والون کی بڑی تعداد میں ۶۵ سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ خود ان کے والدین آجکل  انڈیا سے وزِٹ پر آئے ہوئے ہیں اور ان کے لئے آنلائین گروپ کی مدد سے ان کے ایسے ہم خیال لوگوں کا گروپ بن گیا ہے جسے سُر سنگیت سے دلچسپی ہے اور یہ سب آپس میں ملتے بھی ہیں۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 1/10/2019 9:09am بجے
شائیع ہوا 2/10/2019 پہلے 1:27pm
تخلیق کار Rehan Alavi