Key Points
- آسٹریلیا پوسٹ نے پچھلے سال سے آن لائن شاپنگ میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کی وجہ سیلز اور پروموشنز ہیں۔
- خریدار ، اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اخراجات کا موازنہ کر رہے ہیں ۔
- اس سہ ماہی میں اوسطاً 5.7 ملین آسٹریلوی گھرانوں نے ہر ماہ آن لائن خریداری کی۔
آسٹریلین شہریوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا دباو محسوس کرنے کے باوجود خریدادی میں مشغول ہے۔ لیکن وہ کم خرید رہے ہیں۔
ملک بھر میں آن لائن اخراجات کی عادات پر آسٹریلیا پوسٹ کی تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ کے مطابق، جون 2024 تک کے 12 مہینوں میں آن لائن خریداریوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔
منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے آخر میں سودے بازی نے آن لائن شاپنگ کو فروغ دینے میں مدد کی، ’’سال کے آخر میں آنے والی سیل‘‘ ( EOFY) کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.4 فیصد بڑھ گئی۔
فیشن اور ملبوسات سب سے کی ڈیلز سب سے زیادہ طلب کی گئیں ، جن کی خریداری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
آسٹریلوی باشندوں نے صحت، خوبصورتی اور تفریحی سامان پر بھی بھر پور خرچہ کیا۔
اسی طرح کا ( EOFY) رجحان آسٹریلین محکمہ شماریات ( ABS) کے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار میں بھی ظاہر ہوا، جس میں پروموشنز اور ڈسکاؤنٹس کی وجہ سے مئی میں خوردہ فروشی میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔
Source: SBS
ایونگ نے کہا، "حالیہ مہینوں میں روکے گئے اخراجات کے بعد، خوردہ کاروبار صوابدیدی اخراجات کو تیز کرنے کے لیے رعایت اور فروخت کے لئے بڑے مواقع پر انحصار کرتے رہتے ہیں.
آن لائن شاپنگ میں اضافہ لیکن کم اشیاء کی خریداری
گزشتہ سہ ماہی میں 5.7 ملین سے زیادہ آسٹریلوی گھرانوں نے آن لائن کچھ خریدا، لیکن آسٹریلیا پوسٹ نے انکشاف کیا کہ آن لائن خریداری کے دوران ایک ساتھ زیادہ خریداری سے پرہیز کیا گیا۔
آسٹریلیا پوسٹ کے پوسٹ اور پارسل کے جنرل منیجر گیری سٹار نے کہا کہ چھوٹی اور زیادہ بار بار خریداری کے ساتھ، خرچ کرنے کے رجحان میں تبدیلی آئی ہے۔
"انہوں نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ خریدار سستی فروخت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، وہ اپنی خریداری کا انداز منظم کررہے ہیں اور اخراجات کا موازنہ کرنے میں مدد کے لیے آن لائن خریداری کا استعمال کر رہے ہیں۔"
آسٹریلین شہری بجٹ پر رہنے کے حوالے سے محتاط ہیں، کیونکہ انہیں خوراک، کرایہ اور جیسی ضروری اشیاء پر بڑھتے ہوئے اخراجات کا سامنا ہے۔
جون میں اے بی ایس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ غیر مستحکم اشیاء مہنگائی سے متاثر ہیں، جو بڑھ گئی۔
ہر ریاست کے اعتبار سے
آسٹریلیا پوسٹ کے مطابق، تسمانیہ میں آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جس میں سال بہ سال 8.1 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد ناردرن ٹریٹری (6.7 فیصد) اور کوئنز لینڈ (5.5 فیصد)
جنوبی آسٹریلیا میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مغربی آسٹریلیا میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اے سی ٹی میں خریداریوں میں 1.2 فیصد، وکٹوریہ میں 1 فیصد اور نیو ساوتھ ویلز میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔