کلیدی نکات
- کوئینز لینڈ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائےمیں کمی
- یہ اقدام مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور مزید مسافروں کو عوامی نقل و حمل کو استعمال کرنے کی ترغیب دے گا
- کرائے میں کمی چھ ماہ تک جاری رہے گی
کوئینز لینڈ حکومت 5 اگست سے ریاست بھر میں تمام مسافروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم کر کے صرف 50 سنٹ کررہی ہے۔ کم کردہ کرائے چھ ماہ تک لاگورہیں گے اور مسافروں کو اب بھی اسمارٹ ٹکٹنگ، 'گو کارڈ' استعمال کرنا ہوگا یا ٹکٹ خریدنا پڑےگا۔ یہ اقدام مسافروں کی بچت اور مزید ڈرائیوروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
پریمیئر اسٹیون مائلز نے کہا، مینگو ہل سے برسبین میں ریل سے کام کرنے کے لئے جانے والے شخص کے لیے ٹرین کا کرایہ کم ہو کر 96 ڈالر فی ہفتے تک ہوسکتا ہے۔”
“اور اگر آپ کام پر گاڑی سے جاتے ہیں تو، آپ ہر روز رش کے گھنٹے کی ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔”
پریمیئرمائلز نے کہا کہ عوامی نقل و حمل کے اخراجات میں کمی سے کوئینز لینڈرز کو مہنگائی کے بحران کے دوران ہزاروں ڈالرکی بچت ہوگی۔
مجھے توقع ہے کہ اس سے کوئنز لینڈرز کو چھ ماہ کے دوران ہزاروں ڈالر کی بچت ہوگی اور مزید لوگوں کو ہماری ۵۰ سنٹ والی تیز اور فوری دستیاب پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کی ترغیب ملے گی۔پریمیئر اسٹیون مائلز
“زیادہ کوئینزلینڈز کو کام یا اسکول جانے کے لئے بس یا ٹرین لینے کی ترغیب دینا بھیڑ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔”
کوئینز لینڈ میں عوامی نقل و حمل کا استعمال کوویڈ سے پہلے کی سطح سے تقریبا 13 فیصد کم ہے۔
یہ اقدام عوامی نقل و حمل میں لاگت میں رکاوٹ کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ ڈرائیوروں کو اپنی کاریں گھر پر چھوڑنے کی ترغیب دینے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
یہ پروگرام مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے، حکومت نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سے سال کے دوسرے نصف حصے میں ریاست میں نقل و حمل اور افراط زر کے لئے صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔