ڈپٹی گرینز لیڈر اور سینیٹر مہرین فاروقی کو اپنی پراپرٹی/جائیداد کی ذیلی تقسیم (subdivision) کرنے اور پورٹ میکوری میں تین انویسٹمنٹ ٹاؤن ہاؤسز بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
اگر ذیلی تقسیم پر عمل ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کی چار پراپرٹیز بڑھ کر چھ ہو جائیں گی، سینیٹر کے پاس سڈنی میں دو جائیدادیں اور لاہور، پاکستان میں ایک اراضی ہے۔
ایڈیلیڈ ایڈورٹائزر کے رپورٹ کردہ منصوبوں کی خبروں نے ایک بار پھر سیاست دانوں کے پراپرٹی پورٹ فولیوز شہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔ - اور ایک ایسے وقت جب گرینز ایک نئی ہاؤسنگ پالیسی کی تجویز دے رہی ہے پارٹی ممبر اور پالیسی کی حمایت کرنے والی رکن سنیٹر کو سرمایہ کاری یا انوسٹمنٹ پراپرٹی کے باعث آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لیکن گرینز سینیٹر واحد سیاست دان نہیں ہیں جن کے نام پر متعدد جائیدادیں ہیں۔
سیاست دان عام آسٹریلین کے مقابلے میں کس طرح سرمایہ کاری کرتے ہیں اور انہی کے مساوی تنخواہ لینے والے دوسرے پیشوں کے افراد کے پاس کیا مواقع ہوتے ہیں، جانئے کے کیا سیاست دانوں کے پراپرٹی پورٹ فولیو پالیسی پر اثر اندازہو سکتے ہیں۔
سیاستدان کتنی پراپرٹیز رکھ سکتے ہیں؟
ہر نئی پارلیمنٹ کے آغاز پر، سیاست دانوں کو اپنے ایسے تمام مال و اسباب اور جائیداد کا پارلیمانی رجسٹر میں اندراج کروانا ہوتا ہے جو ان کے مفادات سے تضاد رکھ سکتی ہوں،اس میں جائیداد اور شیئر ہولڈنگز کا اندراج بھی شامل ہے۔
اس رجسٹر میں درج معلومات کی بنایاد پر ہم جو جانتے ہیں وہ یہ ہے:
وفاقی سیاستدان اوسطاً فی شخص دو جائیدادوں کے مالک ہیں۔
2021 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 86 فیصد وفاقی سیاست دان کم از کم ایک رہائشی جائیداد کے مالک ہیں، جبکہ عام آسٹریلین کی 67 فیصد تعداد ایک جائیداد رکھتی ہے۔ اس طرح سیاستدانوں کی شرح ملکیت کی تعداد ذیادہ ہے۔
بہت سے ارکان پارلیمنٹ کینبرا میں دوسری جائیداد، چھٹیوں کا گھر یا انوسٹمنٹ پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔ پارلیمنٹ کے ہر سال اوسطاً 20 اجلاس ہوتے ہیں۔
The number of federal politicians who own multiple properties, as per disclosure register. Credit: SBS The Feed
2006 کے اعداد و شمار (جب آسٹریلیا میں گھروں کی ملکیت کی شرح 70 فیصد ) کا حالیہ اعداد و شمار سے موازنہ کریںتو معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بہت کم آسٹریلین گھر کے مالک ہیں۔ یہ خاص طور پر نوجوانوں کے لیے درست ہے، 30 سے 34 سال کی عمر کے 50 فیصد افراد جائیداد کے مالک ہیں۔
2017 میں، ٹرن بل حکومت کے دوران، ہر پارلیمانی ممبر اوسطاً 2.3 جائیدادیں اور اوسطاً 1 انوسٹمنٹ پراپرٹی کا مالک تھا۔
Among the biggest property owners in parliament is Opposition home affairs spokesperson Karen Andrews who, with husband Chris, jointly owns six investment properties as well as her Gold Coast residence.
کس سیاست داں کے پاس سب سے ذیادہ جائیداد ہے؟
قائد ایوان اور وزیر روزگار ٹونی برک کے نام دو رہائشی جائیدادیں درج ہیں - ایک سڈنی کے مضافاتی علاقے پنچ باؤل میں اور ایک کینبرا میں، اسکے علاوہ ان کے پاس چار انوسٹمنٹ پراپرٹیز بھی ہیں۔
نیشنلز ایم پی اینڈریو ولکوکس، جو کوئنز لینڈ میں رہائشی جائیداد کے مالک ہیں، ریاست میں سرمایہ کاری کی پانچ جائیدادوں کے بھی مالک ہیں۔
وزیر اعظم انتھونی البانی تین جائیدادوں کے مالک ہیں۔ ایک کینبرا میں رہائشی، دوسری میریک ویل میں رہائشی اور ڈولوچ ہل میں سرمایہ کاری۔
اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کو کوئنز لینڈ میں دو جائیدادیں ہیں۔ ایک، دیہی علاقے ڈے بورو میں ، ایک رہائشی/فارم اور برسبین میں ایک رہائشی سرمایہ کاری کی پراپرٹی ہے۔ان کا نام اپنی بیوی کریلی کے ساتھ برسبین میں ایک اور سرمایہ کاری کی مشترکہ ملکیت کے طور پر درج ہے۔
کیا سیاستداں عام لوگوں سے ذیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں؟
اس سوال کا جواب اس پر منحصر ہے کے آپ صورتحال کو کیسے دیکھتے ہیں۔
جب وسیع تر آسٹریلیا کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو، کم از کم ایک سرمایہ کاری کی جائیداد (44 فیصد) والے سیاست دانوں کا تناسب ان 15 فیصد آسٹریلیائیوں سے زیادہ ہے جو سرمایہ کاری کی ایک رہائش کے مالک ہیں۔
تقریباً 44 فیصد وفاقی سیاستدان کم از کم ایک سرمایہ کاری کی جائیداد کے مالک ہیں، 20 فیصد کے پاس کم از کم دو سرمایہ کاری کی جائیدادیں ہیں اور تقریباً 8 فیصد کم از کم تین سرمایہ کاری کی جائیدادوں کے مالک ہیں۔
ایم پی کی بنیادی تنخواہ 217,060$ - جو اس سال پچھلے سالوں سے کچھ بڑھ گئی ہے - مگر یہ تنخواہ تقریباً 71,600$ کی اوسط آسٹریلوی تنخواہ سے کافی زیادہ ہے۔ اضافی فرائض کے حامل ارکان پارلیمنٹ، بشمول کابینہ میں شامل وزراء اور محکموں کے حامل وزراء کو بالترتیب تقریباً 374,400 ڈالر اور 341,900 ڈالر تنخواہ ملتی ہے۔ اپوزیشن کے ترجمانوں کو ہر سال تقریباً 271,300 ڈالر ملتے ہیں۔
جب اان کی تنخواہ سے موازنہ کیا جائے تو سیاست دان کم شرح سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
اے ٹی او کے مطابق، ایم پیز ان پیشوں کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر ہوتے ہیں جن میں جائیداد کے سرمایہ کار ہونے کا امکان ہوتا ہے، طبی ماہرین اس فہرست میں سب سے اوپر دس پیشوں میں شامل ہوتے ہیں۔
The top and bottom ten investors in the property market by profession.
کیا سیاستدانوں کی جائیداد میں دلچسپی ان کی پالیسی پر اثر انداز ہوتی ہے؟
NSW کی کرایہ داروں کی یونین کے سی ای او لیو پیٹرسن راس نے کہا کہ اگرچہ سیاست دان ایک گروپ کے طور پر امیر لوگ ہوتے ہیں اور وہاں "وکلاء کی برتری" ہوتی ہے - "لیکن جائیداد کی ملکیت کسی قابل اعتماد طریقے سے خاص مسئلے ممبران کے ووٹ ڈالنے پر اثر انداز نہیں ہوتی کیونکہ ووٹنگ پارٹی پالیسی کی بنیاد پر ہوتی ہے جائیداد کے ذاتی پروفائیل کی بنیاد پر نہیں۔
Federal politicians who own multiple properties by party. Credit: SBS The Feed
"کرایہ داروں کے لیے قومی سطح پر کوئی مرکزی یونین (باڈی) نہیں ہے... لہذا اس کا مطلب ہے کہ کرایہ داروں کے مفادات یا وہ پالیسی جس سے کرائے دار اکثر متاثر ہو سکتا ہےاسے نظر انداز کرنا آسان ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ پارلیمنٹیرینز یا ان کا عملہ کینبرا میں کرایہ پرمکان لیتے ہیں، لیکن ان کا تجربہ منفی نہیں ہو سکتا ہے کیونکہ وہ زیادہ آمدنی والے ہیں، خاص طور پر سیاستدان۔
"یہ لوگوں کا نسبتاً چھوٹا گروپ ہوتا ہے جو حکومتی پالیسی سوچ کی رہنمائی کرتے ہیں اور وہ مکانات کے سلسلے میں کرائے پر دینے والے یا کرائے پر دینے والی تنظیمیوں کی طرز پر نہیں سوچتے ہیں۔"
ڈاکٹر کیمرون مرے، جو شہری ترقی کے شعبےکے ماہر معاشیات ہیں، کہتے ہیں کہ ان کی معلومات کے مطابق کونسلوں، ریاستوں اور وفاقی حکومت کے تقریباً 5,500 منتخب عہدیداروں کے پاس تقریباً 10,000 مکانات ہیں۔
"یہ ایک بہت بڑی ترغیب ہے کہ پالیسی کے ذریعےاپنے سب سے بڑے اثاثوں کی قدر کو کم کرنے والی پاکیسویں سے گریز کریں۔"
وہ کہتے ہیں کہ اگرچہ بڑھتے ہوئے کرایوں کے بارے میں سینیٹ میں انکوائری ہو رہی ہے، لیکن اس بارے میں کسی اچھی پیش رفت کی امید نہیں ۔
انوسٹمنٹ پراپرٹی کے ٹیکس فوائید کیا ہیں؟
کرایہ کی آمدنی کے علاوہ جائیداد کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک انوسٹمنٹ پہراپرٹی ہے اور آپ ایک سال سے اس پراپرٹی کے مالک ہیں، جب آپ اس پراپرٹی کو بیچتے ہیں تو آپ کو ٹیکس کی رعایتی شرح ملے گی۔ یہ دوسری آمدنی سے حاصل ہونے والے منافع کے مقابلے میں، آپ کے ادا کرنے والے ٹیکس کی رقم کو کم کر دے گا۔
یونیورسٹی آف سڈنی کے پولیٹیکل سائنس کے ایک ایسوسی ایٹ لیکچرر لیوک مانسیلو نے فیڈ کو بتایا کہ ہاورڈ کے دور میں بہت سی مراعات تھیں جو لوگوں کو اپنی اجرت کو سرمایہ کاری کی جائیداد بنانے کی ترغیب دیتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ "لوگ بنیادی طور پراپنے لئے ٹیکس مراعات حاصل کرنے کے لیے انوسٹمنٹ کرتے ہیں اور یہ سرمایہ کاری کے اصول ہیں جو موجود ہیں۔"
People aren't fundamentally evil for availing themselves of tax incentives, they're the rules of the game that exist.Luke Mansillo, political scientist at The Univerisity of Sydney
مانسیلو کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومتوں کو ضروری سرکاری خدمات کی ادائیگی کے لیے اپنی آمدنی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقے تلاش کرنے کآزادی ہے - اور ایک آسان ترین طریقہ ہاؤسنگ کے ذریعے ہے، جیسے اسٹامپ ڈیوٹی۔
"ہمیں یا تو گراوٹ کو ختم کرنے اور ساختی مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور حقیقت میں ریاستی حکومتوں کو رقم دینے کی ضرورت ہے جو انتہائی غریب ہیں جب تک کہ وہ مکانات کی تمام قیمتوں میں اضافہ نہ کریں یا دولت مشترکہ کو مزید مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرمائے کی کسی نہ کسی شکل میں ضرورت ہوگی۔
*ایس بی ایس فیڈ نے تبصرہ کے لیے مہرین فاروقی سے رابطہ کیا۔