آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کی تاریخ ابھی طے نہیں مگر آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن کی جانب سے اس کے انتظامات شروع ہو چکے ہیں۔ انتخابات کی منظم تکمیل کے لئے آسٹریلیا کے انتخابی کمیشن کو پورے آسٹریلیا میں تقریباً ایک لاکھ افراد کی ضرورت ہے۔اے ای سی یا آسٹریلین الیکٹرول کمیشن ملک میں انتخابی انتظامات کا ادارہ ہے۔
LISTEN TO
انتخابات کی عارضی ملازمتوں کے لئے کیسے رجسٹر کریں؟
SBS Urdu
15/03/202203:32
وفاقی انتخابات کے لئے ملازمتیں
زیادہ تر ملازمتیں انتخابات کے دن پولنگ کی جگہوں پر کام کی ہیں، لیکن انتخابات کے دن سے پہلے بھی کام کرنے کے لئے نوکریاں موجود ہیں، جیسا کہ ابتدائی ووٹنگ کے مراکز اور موبائل پولنگ مراکز پر کام کرنا۔ انتخابات کے دن کے بعد ووٹوں کی گنتی، انتخابی مواد کے انتظام اور انتظامی کاموں کی ایک حد تک مکمل کرنابھی انتخابی عمل کا حصہ ہے جس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
کارکنوں ورکرز اور ووٹروں کی حفاظت کے لیے پولنگ کے مقامات اور دیگر کام کی جگہوں پر حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے۔
الیکشن میں کام کیوں؟
انتخابات آسٹریلیا کے جمہوری عمل کا ایک بنیادی حصہ ہیں اور اس کے لیے لگ بھگ 100,000 عارضی کارکنوں کی ضرورت ہوتی ہے۔انتخابات میں ملازمت کی پیشکش اور اس کے فوائید
Declaration of vote bins are seen at a pre-pooling booth at Central Station, Sydney. Source: AAP
- اجرت کے ساتھ کام
- قلیل مدتی روزگار کے مواقع
- ملازمت کی تربیت اور معاونت پر
- کام کا ایک منفرد تجربہ
کام کی نوعیت کے حساب سے تنخواہ کی شرح 25.54 ڈالر سے 48.29 ڈالر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ ۔ آپ تنخواہ کی شرحوں اور شرائط پر مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
13 23 26
الیکشن میں کام کرتے وقت کیا امید رکھی جائے ؟
اپنی دلچسپی رجسٹر کریں۔
انتخابی کمیشن انتخابات کے دوران عارضی کام کی پیشکش کے لئے ایک رجسٹریشن پروگرام کے تحت کام کرتا ہے جس میں وفاقی انتخابات، ضمنی انتخابات، رائے شماری اور ریفرنڈم۔ جیسے اہم قومی مواقعوں پر ملازمت کے خواہشمند افراد خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عارضی انتخابی کام کے لیے آپ کی درخواست پر غور کیا جائے، تو آپ آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر اور ثقافتی اور لسانی لحاظ سے متنوع پس منظر کے افراد کو درخواست دینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
A hygiene officer will be posted at each polling booth across the state to ensure voting positions are COVID-19 complied. Source: ELECTORAL COMMISSION OF SOUTH AUSTRALIA
مائیگرنٹ پس منظر رکھنے والےاور انگریزی کے ساتھ کوئی دوسری زبان بشمول اردو جاننے والوں کو ترجیح دی جاتی ہے
انتخابی کمیشن انتخابات کے انعقاد سے پہلے آپ کی درخواست اور رجسٹریشن کا جائزہ لے گا اور اگر مناسب مواقع پر ملازمت ہو تو تو آپ سے رابطہ کرے گا۔
- اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)
- پہلے سے رجسٹرڈ لوگوں کے لیے یاد دہانی
تمام عارضی انتخابی افرادی قوت کے عملے کے لیے مکمل ویکسینیشن، یا طبی چھوٹ حاصل کرنا ملازمت کی شرط ہے۔
اگر آپ نے پہلے انتخابات میں کام کرنے کے لیے اندراج کرایا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ لاگ ان کریں اور اپنی دلچسپی کے رجسٹریشن کو اپ ڈیٹ کریں تاکہ آپ کی ویکسینیشن کی حیثیت شامل ہو۔ 2022 کے وفاقی انتخابات میں کام کی پیشکش کرنے سے پہلے یہ ضروری ہےکی آپ یقینی بنائیں کہ آپ کے رابطے کی تفصیلات درست ہیں۔
مزید جانئے
2022 آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات کب ہیں؟
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے