حکومتی مدد میں اضافے کے باوجود جی پی کو نہ دکھانے والے افراد کی تعداد دوگنی کیوں ہوگئی؟

گرچہ آسٹریلینز نے جی پی ڈاکٹرز کو دکھا کر بلک بلنگ کے نئے اقدامات کے تحت گیپ فیس میں 15$ ملین بچائے ہیں لیکن بہت سے مریض اب بھی اپنے ڈاکٹر سے ملنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

ایک دالان میں ریڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی نشانیاں نظر آتی

Sick and injured Australians are putting off seeing their local doctors and languishing in emergency departments as they struggle with medical costs. Source: AAP / ڈین لیونز

کلیدی نکات
  • جی پی کو نہ دکھانے والے آسٹریلیینز کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔
  • صرف نیو ساؤتھ ویلز میں ڈاکٹر کو نہ دکھانے والوں کی تعداد 2021/22 میں 4.4 فیصد سے بڑھ کر 2022/23 میں 9.5 فیصد ہوگئی۔
  • رعایتی کارڈ اور بلک بلنگ کے ذریعے جی پی ڈاکٹرز کو تین گنا فوائد حاصل ہوئے۔
نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جی پی ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافہ عام مریضوں کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے روک رہا ہے۔

پروڈکٹیوٹی کمیشن کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قیمتوں کی وجہ سے ملاقات میں تاخیر کرنے یا جی پی ڈاکٹر سے رجوع نہ کرنے والے افراد کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے، یہ تعداد 12 ماہ میں 3.5 سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگئی۔
یہ مریضوں کو بلک بلنگ جی پی کلینکوں کی تعداد میں قومی اضافے کے باوجود سامنے آیا ہے، حکومت کی جانب سے جی پی کے لئے بلک بلنگ فیس میں تین گنا اضافہ کئے جانے کے باعث نومبر سے اضافی 360،000 مریضوں کی بلک بلنگ کی گئی ۔
وفاقی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مریضوں کوں بلک بلنگ میں تین گنا اضافے کے بعد سے گیپ فیس میں 15 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔مگر اس کے باوجود بڑی تعداد جی پی سے رجوع کرنے کی متحمل نہیں ہو پارہی۔
نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق جب سے جی پی کو 16 سال سے کم عمر یا ریجنل علاقوں میں رعایتی کارڈ پر بلک بل مریضوں کو اضافی مراعات ملی ہے اس کے بعد سے جی پی بلنگ کی شرح میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیر صحت مارک بٹلر نے کہا کہ اضافی مالی مراعات کلینک اور مریضوں کے لئے فرق پیدا کررہی ہیں۔
“البانیسی حکومت لوگوں کے لئے بلک بلنگ ڈاکٹر سے مشاورت آسان بنانے کا عزم رکھتی ہے، اور پہلے دو ماہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کے لوگ جی پی کے پاس جانے کی شرح بڑھ گئی ہے اور اسی لئے عام جی پی پریکٹس کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔
“یہ مریضوں، ڈاکٹروں اور صحت کے نظام کی جیت ہے، اور یہ میڈیکیئر کو 40 سال پہلے متعارف کروانے کے بعد سے کہیں زیادہ مضبوط بنانے میں مدد کر رہی ہے۔”
Logo of Medicare with money behind it in a GP clinic.
Australia's bulk-billing rate in GP clinics is dropping annually. Source: SBS

ریاستوں میں بلک بلنگ میں اضافہ

ہر ریاست اور علاقے میں بلک بلنگ پیش کرنے والے جی پی کلینکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد تسمانیا نے 5.7 فیصد پوائنٹس کا سب سے بڑا اضافہ درج کیا تھا، اس کے بعد جنوبی آسٹریلیا 3.8 فیصد پوائنٹس کے ساتھ ہے۔

82.3 فیصد کے ساتھ بلک بلنگ پیش کرنے والے کلینکوں کی تعداد میں نیو ساؤتھ ویلز اب بھی سرفہرست ہے، اس کے بعد وکٹوریہ میں 78.3 فیصد جی پی اور کوئینز لینڈ میں 75.8 فیصد ہیں۔
اے سی ٹی میں سبسڈی والے جی پی وزٹس کے لئے آسٹریلیا کی سب سے کم شرح تھی، جس میں ملک کے دارالحکومت میں صرف 53.4 فیصد کلینک بلک بلنگ کی پیشکش کرتے ہیں۔
رائل آسٹریلیائی کالج آف جنرل پریکٹیشنرز نے کہا کہ قومی سطح پر کم آمدنی والے مریضوں کے لئے بلک بلنگ میں 2.1 فیصد اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ میڈیکیئر سبسڈی بڑھانے سے آسانی پیدا ہوئی ہے۔
کالج کے صدر نیکول ہگنس نے کہا ہے کہ “ہم نے پچھلے سال کے بجٹ کو گیم چینجر کہا کیونکہ یہ کئی دہائیوں میں عام پریکٹس کی دیکھ بھال میں سب سے بڑی سرمایہ کاری تھی۔ اور فنڈنگ کے نتائج سامنے آئے ہیں،” ”
OutOfPocketCosts.png
Source: SBS

میڈیکیئر 40 کے سال

وزیر اعظم انتھونی البانیس نے ہاک لیبر حکومت کا ایک اقدام، میڈیکیئر کی 40 ویں سالگرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سال میں تقریبا نصف ارب خدمات کا احاطہ کرتا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا، “ہر روز، جہاں بھی میں جاتا ہوں، لوگ مجھ سے صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں بات کرتے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ان کی زندگی کے لئے کتنا اہم ہے۔”
“ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ اس ملک میں میڈیکیئر جیسا نظام موجود ہے اور ہم گو وٹلم اور باب ہاک جیسے لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے اسے فراہم کرنے کے لئے بہت سخت سیاسی جنگ لڑی۔”

میڈی کئیر کی چالیسوں سالگرہ کے تناظر میں میڈیکیئر یادگاری کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔
یکم فروری اور 31 دسمبر کے درمیان نیا یا متبادل کارڈ حاصل کرنے والا کوئی بھی شخص یادگار ایڈیشن کا کارڈ لےسکے گا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 1/02/2024 12:32pm بجے
ذریعہ: AAP