آسٹریلیا کے بڑے شہروں اور مضافات میں کرائے کا گھر ملنے کے امکانات کتنے ہیں؟

آسٹریلیا میں کرائے کا گھر تلاش کرنا موجودہ قت سے پہلے کبھی اتنا دشوار نہیں تھا۔ ایک نئی رپورٹ سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ کچھ بڑے شہروں میں خالی مکانات کی شرح ریکارڈ کم ہو گئی ہے۔

Dave Gray Archive

Renters are faced more competition for housing with vacancies down in both capital city and regional areas. Source: Getty / David Gray

پورے آسٹریلیا میں ایک سستا کرائے کا مکان تلاش کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے کیونکہ قومی سطح پر کرائے کے مکانات کی شرح ریکارڈ کم ہو گئی ہے۔

کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں خالی مکانات کی شرح گر کر صرف 1.02 فیصد رہ گئی ہے، زیادہ تر بڑے شہروں میں یہی رجحان ہے۔
PropTrack کی ماہر معاشیات این فلہرٹی نے کہا کہ کرایہ داروں کو مرکزی شہروں اور مضافاتی علاقوں دونوں جگہ کرائے کے لئے دستیاب رہائش کے لیے زیادہ مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "کرایہ داروں کو اکتوبر میں اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ کرایہ کے دستیاب گھروں کا تناسب ریکارڈ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔

سڈنی میں آخالی مکانوں کی شرح 1.11 فیصد کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگئی ، جو مارچ 2020 کی شرح کے مقابلے میں 60 فیصد مزید کم ہے۔
میلبورن میں دستیاب کرائے کے مکانوں کی تعداد وبائی بیماری کے آغاز کے مقابلے میں آدھی رہ گئی ہے۔
کوئنز لینڈ میں کرائے کے خالی مکانوں کی دستیابی کی شرح ریکارڈ کم ہے اور برسبین میں شرح 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔
مغربی آسٹریلیا میں کرایے کا گھر تلاش کرنا اور بھی مشکل ہے کیونکہ پرتھ میں کرائے کےلئے دستیاب مکانوں کی شرح مسلسل 15 مہینوں سے 1 فیصد سے نیچے رہی، اکتوبر میں یہ 0.7 فیصد پر پہنچ گئی۔
ہوبارٹ میں کرائے کےلئے دستیاب مکانوں کی شرح 0.18 فیصد کم رہی جو ایک ریکارڈ کمی ہے، لیکن پھر بھی ہوبارٹ کرائے کا مکان تلاش کرنے والوں کے لئے دوسرا آسان ترین شہر رہا۔
ایڈیلیڈ ان دو ریاستی دارالحکومتوں میں سے ایک رہا جہاں خالی مکانوں کی تعداد میں معمولی اضافے ہوا لیکن یہاں باقی ملک کی طرح کم خالی مکانات کی شرح برقرار رہی۔
ڈارون میں کرائے کےلئے دستیاب مکانوں کی شرح 0.68 فیصد بڑھ کر تقریباً 2.5 فیصد رہی۔
اگر کرائے کے لئے دستیاب مکانوں کی بات کی جائے تو ہر ریاست کے مضافاتی علاقے اپنے ریاستی دارلحکومت جیسا رحجان رکھتے ہیں، جنوبی آسٹریلیا اور شمالی علاقہ جات واحد علاقے ہیں جہاں کرائے کے گھروں کی دستیابی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
فلہرٹی نے کہا کہ کرائے کے لئے مارکیٹ میں دستیاب گھروں کی شرح تین سالوں سے نیچے جا رہی ہے جس کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ اور نئے مکانات کی فراہمی میں سست روی کی وجہ سے یہ رجحان "جاری رہنے کا امکان نظر آتا ہے"۔
_________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
تاریخِ اشاعت 16/11/2023 11:47am بجے
تخلیق کار AAP
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: AAP