جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل پرنسل کُشی کے ارادے کا مقدمہ، اسرائیل نے کیس کو منافقانہ قرار دے دیا

عالمی عدالت نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائیر کئے گئے ایک مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے جس میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے ارادے کا الزام عائید کیا گیا ہے۔اسرائیل نے الزام کوبے بنیاد قرار دیا لیکن فلسطینیوں کو امید ہے کہ عدالت جنگ کو روک دے گی۔

A group of judges sit in a line.

اقوام متحدہ کی ایک اعلی عدالت غزہ میں اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کرنے والے ال Source: AAP, SIPA USA / ANP

کلیدی نکات
  • جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزه میں نسل کشی کا الزام لگایا ہے
  • اسرائیل نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔
  • اقوام متحدہ کی عدالت نے جمعرات کو جنوبی افریقہ کے دلائل سنےاور جمعہ کو ان الزامات پر اسرائیل کا جواب سنی گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتانیاہو نے غزہ میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے مقدمے کو “منافقت اور جھوٹ” قرار دیا ہے أ یہ مقدمہ ایسے وقت شروع ہوا ہے جب غزہ کے کچھ شہری شمالی غزہ واپس آئے ہیں جہاں مکمل تباہی کے مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔ اسرائیلی افواج شمالی غزہ سے واپس لوٹ رہی ہیں۔

تین ماہ کی اسرائیلی بم باری سے ساحلی حصہ تباہ ہو چکا ہے۔غزہ میں 23 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے اور تقریبا 2.3 ملین فلسطینیوں کی پوری آبادی کو ان کے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی ناکہ بندی نے کھانے، ایندھن اور دوائیوں کی فراہمی کو فوری طور پر محدود کردیا ہے، جسے اقوام متحدہ نے اسے انسانی تباہی کے طور پر بیان کیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اپنا دفاع کرنے کا واحد ذریعہ غزا پر حکمرانی کرنے والے اسلام پسند گروہ حماس کو ختم کرنا ہے، جس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی برادریوں پر حملہ کیا تھا جس میں 1200 افراد ہلاک اور 240 اغوا کرلئے گئے تھے۔ اسرائیل فلسطینی شہریوں کی تکالیف اور تمام نقصانات کے لئے حماس کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے ذریعہ ہیگ میں بین الاقوامی عدالت آف جسٹس (آئی سی جے) کے مقدمے میں اسرائیل پر الزام عائید کیا گیا ہے کہ اسنے کے عالمی نسل کشی کے کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنوبی افریقہ کی ہائی کورٹ کی وکیل ٹیمبیکا نگکوکیٹوبی نے ہیگ کی عدالت کو بتایا، “اسرائیل کا غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارادہ ہے۔”

“ اسرائیل کی طرف سے اعلی سطح پر غزا کو تباہ کرنے کی پالیسی کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔”
Two men and a woman seated at a desk.
جنوبی افریقہ کے وفد نے بین الاقوامی عدالت آف جسٹس سے زور دیا کہ وہ اسرائیل کو لڑائی Source: AAP, SIPA USA / ANP
جنوبی افریقہ نے عدالت سے ابتدائی حکم کا مطالبہ کیا تاکہ اسرائیل کوفوری جنگ بندی کا فیصلہ سنایا جائے مگر عدالت آنے والے مہینوں میں اس معاملے کی مکمل شنوائی کرے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتانیاہو نے ایک سخت جواب میں کہا کہ “جنوبی افریقہ کی منافقت نمایاں ہے۔”

“ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، ہم جھوٹ سے لڑ رہے ہیں.۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر نسل کشی کا الزام ہے جبکہ وہ نسل کشی کے خلاف لڑ رہا ہے۔
A man wearing a suit and tie seated at a desk.
جمعرات کو آئی سی جے کی سماعت میں اسرائیل کی وزارت خارجہ کے قانونی مشیر تل بیکر جنوبی افریقہ نے غزہ کے تنازعہ کے درمیان اسرائیل پر 1948ء کے نسل کشی کنونشن کی خلا Source: AAP, EPA / Remko de Waal
فلسطینیوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت جنگ کو روک دے گی۔

جنوبی غزہ کے رفہ کے علاقے میں، جہاں رات گئے اسرائیلی حملے میں الارجانی خاندان کے افراد کی لاشوں کو تدفین سے قبل باہر رکھی گئی تھی،خاندان کے پڑوسی خمیس کیلاب نے تین بچوں میں سے سب سے چھوٹے کی لاش کو اٹھا کر اپنے بازوؤں میں ڈال دیا۔

“آئی سی جے کو نے سوال کیا کہ اس بچے کی کیا غلطی ہے؟ اس بچّی نے کیا کیا؟ اس نے کیا جرم کیا ہے؟ کیا وہ دہشت گرد تھی؟ کیا اس بچے نے راکٹ فائر کیا؟”
“یہ بچّی ایک خیمے کے اندر تھی، ٹھنڈک سردی میں، اسے حملہ کرکے مارا گیا، اوریہ دوسرا بچہ صرف چند دن کا ہے۔
A Palestinian man rides a donkey-pulled cart near destroyed buildings.
ایک فلسطینی شخص جمعرات کو جنوبی غزہ کی پٹی کے رفہ میں ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب گدھے سے کھینچے ہوئے گاڑی پر سوار ہوا جو اسرائیلی ہوائی حملے میں مارا گیا تھا۔ لڑائی صرف جنوبی علاقوں میں تیز ہوئی ہے۔ Source: Getty, AFP / -/AFP via Getty Images
غزہ جنگ نے عالمی رائے عامہ کو وسیع طور پر تقسیم کردیا ہے۔

حماس حملوں کی بے رحمی کے پیش نظر کئی یورپی ممالک اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کو ناجائز قرار دینے میں امریکہ کے ساتھ شامل ہوگئےہیں۔

لیکن برازیل سمیت کچھ ترقی پذیر ریاستوں نے جنوبی افریقہ کی حمایت کی۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ ان کا ملک “غزا کے عوام کے جاری قتل” اور جنوبی افریقہ کی اپنی نسل پرستانہ تاریخ کی وجہ سے اس مقدمے کو دائیر کرنے پر مجبور ہے۔

نئے سال کے بعد سے، اسرائیل نے جنگ میں ایک نئے مرحلے میں غزہ پٹی کے شمالی نصف حصے میں فورسز کو اتارنا شروع کیا جہاں اس کا جارحانہ عمل شروع ہوا تھا۔ اس کے باوجود، لڑائی جنوبی غزہ میں میں تیز ہوئی ہے۔
شمال اسوقت نسبتاً پرسکون ہے اور رہائشیوں کی واپسی کی خبریں ہیں ۔

ایک آزادانہ صحافی یوسف فارس نے اپنے آپ کو ٹوٹے پھوٹے مکانات اور کھنڈروں سے گھیرے ہوئے خاک میں چلتے ہوئے فلمایا جو کبھی غزا شہر کا ایک حصہ تھا، جس میں تقریبا ایک لاکھ افراد رہتے تھے۔ کچھ شہری چلتے نظر آرہے ہیں مگر انہوں نے بتایا کہ مکانات مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
_________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
تاریخِ اشاعت 12/01/2024 11:51am بجے
ذریعہ: AAP