سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بکُ پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ اور دیگر مواد کی بنیادی ذمہ داری ٹکنالوجی کمپنئیوں اور حکومتوں پر ڈالی جاتی ہے۔ مگر حالیہ کرائیسٹ چرچ حملوں کے بعد اس بحث میں خود صارف یا سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے اپنے رویے پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ خود سبسکرائیبر یا سوشک میڈیا استعمال کرنے والا بھی بے ہودگی اور بد تمیزی سے لے کر تخریب کاری اور دہشت گردی پر
مبنی مواد تک کو پھیلانے یا روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کنسلٹنٹ اور مشاورت کار مبینہ احمد قابلِ اعتراض مواد کے بارے میں شکائیت کو اہم قدم قرار دیتی ہیں۔
null
سوشل میڈیا کنسلٹنٹ اور مشاورت کار مبینہ احمد کی معلوماتی پوڈ کاسٹ سننے کے لئیے اوپر دئیے گئیے پلے بٹن پر کلک کیجئیے
شکائیت درج کرانے کے طریقے
سوشل میڈیا کی ہر کمپنی کا اپنے پیجیز پر شکایات کا طریقہ کار موجود ہے۔ سوشل میڈیا کے صارف کسی بھی قابلِ اعترض مواد کی شکائیت براہ راست کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر موجود قابلِ اعترض مواد کی شکائیت آسٹریلیا کے حکومتی اداروں کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔
۔