وفاقی انتخابات میں ووٹ کیسے ڈالتے ہیں؟

الیکشن کے دن آسٹریلوی الیکٹورل کمیشن امید کرتا ہے کہ ملک بھر میں ہر گھنٹے دس لاکھ افراد ووٹ ڈالنے ووٹنگ سینٹر آئیں گے۔ الیکٹورل رول پر موجود ہر شخص پر ووٹ ڈالنا لازم ہے۔

اہم نکات

پولنگ اسٹیشن اور الیکٹوریٹ ڈھونڈنے کا طریقہ اے ای سی فراہم کرتا ہے 

الیکشن کے دن اور اس سے قبل ووٹ ڈالنے کے مختلف طریقے موجود ہیں

ووٹ کے بارے میں معلومات متعدد زبانوں میں دستیاب ہیں

اے ای سی ووٹ ڈالنے میں آپکی مدد کرنے کیلیے مترجم سروس کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے

آسٹریلیا میں ایک آزاد باڈی انتخابی نظام چلاتی ہے۔اسکے علاوہ آسٹریلوی انتخابی کمیشن ایسے اقدامات اٹھاتا ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام اہل شہری وفاقی حکومت بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

اپنے پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کریں

آسٹریلیا میں ۱۵۱ وفاقی انتخابی ڈویژنز ہیں۔ اے ای سی اپنے حلقے کی نشاندہی کرنے کیلیے آن لائن ٹوول فراہم کرتا ہے۔  ووزٹ electorate.aec.gov.au

آپ ۱۳۲۳۲۶ پر فون کر کے مترجم کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
Voting Centre
Voting Centre Source: AEC
ووٹنگ سینٹر

سورس: اے ای سی

اپنی پولنگ کی جگہ کا تعین کریں

اے ای سی کی ترجمان جیس للی نے کہا کہ الیکشن کے دن اے ای سی اسکولوں، کمیونیٹی سنٹروں، چرچوں اور دیگر مقامات پر ہزاروں جہگوں کو پولنگ کیلیے استعمال کرتا ہے۔

''ٓآپ اے ای سی کے ٹوول پر اپنے علاقے کا نام اور پوسٹ کوڈ ڈال کر اپنے امیدوار کے بارے میں اور ووٹ کہا ڈالنا کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔"

  بہرحال ووٹ ڈالنے کا آسان ترین طریقہ یہی ہے کہ اپنے علاقے کے پولنگ اسٹیشن جایا جائے۔ الیکشن ہفتے کو ہے اور موبائیل ٹیمیں اس روز رہائشی نگہداشت ، دور دراز کمیونٹیز، ہسپتالوں اورقیدخانوں میں موجود ووٹروں کے پاس جائینگی۔

اپنی زبان میں ووٹ ڈالنا

پولنگ ہدایات اے ای سی کی ویب سائٹ اور پولنگ کی جگہوں پر مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں۔

آپ اپنی مدد کیلیے کسی ساتھی کو اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ اپنی زبان میں ووٹ ڈالنے میں مدد کرنے کیلیے ٹیلیفوں مترجم کی سروس بھی موجود ہے۔ 

ووٹ ڈالنے کے دیگر طریقے

  ابتدائی ووٹنگ مراکز الیکشن کے دن سے کئی ہفتے قبل ہی کھل جاتے ہیں۔

اسکے برعکس آپ آن لائن یا پھر اے ای سی آفس جا کر پوسٹل ووٹ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔

للی کہتی ہیں کہ اس سال پوسٹل ووٹ کی سہولت ان تمام افراد کو ہوگی جو پولنگ کی جگہ آنا نہیں چاہتے یا دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں۔ جو لوگ کووڈ کی وجہ سے ایسولیٹ کر رہے ہیں وہ اے ای سی کی ٹیلیفون کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اے ای سی کی سروسز الیکشن کے اعلان کے بعد کے ہفتوں میں میسر ہوگی۔   
Voting at Australian Federal Election
Remote Polling Source: AEC
 انٹر اسٹیٹ ووٹنگ

 اگر آپ الیکشن کے دن انٹراسٹیٹ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ پوسٹل ووٹ استعمال کر سکتے ہیں یا انٹر سٹیٹ ووٹنگ سنٹر جا سکتے ہیں۔

اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں تو آپ بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔ بیرون ملک نوٹیفکیشن فارم اے ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔  اس کے علاوہ کچھ آسٹریلوی ہائی کمیشن بھی ووٹنگ مراکز کی پیشکش کرتے ہیں۔

معلومات کی تقسیم
جب ووٹ ڈالنے کا وقت آئے گا تو آپ دیکھیں گے کہ سیاسی جماعتیں ووٹنگ کی معلومات پولنگ سٹیشنوں کے باہر تقسیم کررہی ہونگی۔ انتخابی تجزیہ کار ولیم بوو کا کہنا ہے کہ انہیں آپ کو گمراہ نہ کرنے دیجیگا۔

پارٹیاں آپکو ووٹ ڈالنے کے طریقے پر مبنی کارڈ بانٹنگی جو آپکو بیلٹ پیپر جن پر بیلٹ پیپر کو مخصوص انداز میں استعمال کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہوگا مگر آپکو اس پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں یہ صرف ایک مشرواتی عمل ہے۔ 

Ballot Paper
Ballot paper Source: AEC

ووٹ ڈالنے کا طریقہ

آپکو ایک سبز اور ایک سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔ 

سبز بیلٹ پیپر آپکے حلقے کے ایک فرد کو ایوان نمائندگان میں ووٹ دے گا جسے ہم پارلیمنٹ یا ایوان زیریں بھی کہتے ہیں۔ بوو نے وضاحت کی کہ ایوان نمائندگان میں فی الحال 151 نشستیں ہیں، جو ہر ووٹر کی نمائندگی کرتی ہیں۔

جبکہ لوگ الیکشن کو عام طور پر قومی لیڈر کے چناو کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ 

وہ پارٹی جو سب سے زیادہ سیٹیں جیتےگی قومی لیڈر بھی اسی کا ہوگا، اس لیے آپ براہراست لیڈر کو ووٹ نہیں ڈالنگے۔

سبز بیلٹ پر ووٹ دینے کے لیے آپ اپنے پسندیدہ امیدوار کے آگے نمبر '1' لکھیں، پھر اپنی دوسری پسند کے آگے '2' لکھیں اور اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ تمام خانوں کو نمبر نہ مل جائیں۔

 سفید بیلٹ باکس

سفید بیلٹ پیپر سینیٹ یا ایوان بالا کی 76 نشستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ آپ اپنی ریاست یا علاقے سے سینیٹر منتخب کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔ مسٹر بوے بتاتے ہیں کہ ووٹنگ قدرے مختلف ہے۔ یہ بیلٹ پیپر دکھنے میں مشکل لگ سکتے ہیں کیونکہ ان میں آپکی ریاست کے امیدواروں کے نام ہوتے ہیں۔

لیکن ووٹ ڈالنا آسان ہے۔ ووٹ ڈانے کے دو طریقے ہیں۔ لائن کے اوپر اور نیچے باکسز ہیں۔ لائن کے اوپر ہر جماعت کو ایک پاکس دیا گیا ہے۔ سب سے آسان اور جلد طریقہ تو یہ ہے کہ اپنی پسند کی چھ پارٹیوں کے آکے اپنی پسندیدگی کے لیحاظ سے ۱ سے ۶ تک نمبر لگا دیں۔ آپ اپنے مخصوص امیدوار کے انتخاب کیلیے لائن کے نیچے دیے گئے باکسز کو بھی نمبر دے سکتے ہیں۔ لیکین دیہان رہے کہ اب آپکو ۱۲ باکسز پر نمبر لگانا ہے۔

جب آپ اپنی ترجیحی بنیاد پر باکسز پر نمبر لگاتے ہیں بس تب ہی آپکا ووٹ آگے بڑھتا ہے۔ اسکو ترجیحی ووٹنگ کہا جاتا ہے۔ 

اے ای سی کے ترجمان ایون ایکن سمتھ کا کہنا ہے کہ اگر آپکے پسندیدہ امیدوار کا نام گنتی سے نکا دیا جاتا ہے تو ووٹ اسکے بعد کے ترجیحی امیدوار کو جاتا ہے۔

غیر رسمی ووٹ

ووٹنگ کی ہدایات پر احتیاط سے عمل کرنا یقینی بنائیں۔ اگر آپ کا بیلٹ پیپر صحیح طریقے سے مکمل نہیں ہوتا ہے تو یہ ایک 'غیر رسمی ووٹ' بن جائے گا اور اسے انتخابی نتائج میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

اگر آپ ووٹ نہیں دیتے ہیں تو کیا ہوگا؟

ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ اگر آپ کسی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالتے تو اے ای سی آپکے حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ کچھ افراد جو بیروں ملک ہیں وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے۔

ایکن سمتھ بتاتےہیں کہ جو وٹر ووٹ نہیں ڈالتا اسکو نان ووٹر نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ اگر آپکی کوئی جائز وجہ ہے تو اسکو سمجھا جائے گا، آپکو صرف ہمیں آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر آپکو ۲۰ ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اگر آپ جواب نہیں دیتے تو اپکو کورٹ میں پیش ہوکر ۱۷۰ ڈالر جرمانہ اور کورٹ کی فیس ادا کرنا ہوگی۔

تاہم اصل جرمانہ یہ ہے کہ آپ کے ووٹ نہ ڈالنے سے آپ اپنی بات کہنے سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ، لہذا ہمیشہ کچھ تحقیق کریں اور باخبر ووٹ ڈالیں۔

اے ای سی ڈسانفارمیشن ریجسٹر

اے ای سی خدمختار اور غیرجانبدار ہے اور الیکشن ایک مضبوط انتظام کے تحت ہوتے ہیں۔ اے ای سی نے الیکشن سے متعلق گمراہ کن معلومات کی روک تھام کیلیے ڈسانفارمیشن رجسٹر بنایا ہے۔

ووٹ ڈالنے سے متعلق مزید معلومات جاننے کیلیے اے ای سی کی ویب سائٹ

aec.gov.au

یا پھر اس نمبر پر کال کریں13226
Democracy sausage
While queuing at your polling centre you might see a fundraising stall selling sausages in bread. This is fondly known as the ‘democracy sausage Source: AAP Image/James Ross

شئیر
تاریخِ اشاعت 6/05/2022 1:57pm بجے
شائیع ہوا 6/05/2022 پہلے 11:23pm
تخلیق کار Melissa Compagnoni
پیش کار Nida Tahseen