COVID-19 وبائی امراض کے دوران، تمام ایئر لائنز کی پروازیں تیزی سے منسوخ کر دی گئیں کیونکہ سرحدیں بند ہو گئیں اور سفری پابندیاں بڑھ گئیں۔
اب، Qantas اور اس کی ذیلی کمپنی Jetstar کے پاس مشترکہ بقایا پرواز کریڈٹ میں 570$ ملین سے زیادہ ہیں۔
قنطاس نے ابتدا میں یہ اعداد و شمار 370 ملین ڈالر بتائے تھے مگرجمعہ کو سینیٹ کی سماعت کے دوران، ایئر لائن نے انکشاف کیا کہ ان اعداد و شمار کے علاوہ غیر استعمال شدہ جیٹ اسٹار فلائٹ کریڈٹ میں مزید 100$ ملین، اور قنطاس کے بین الاقوامی مسافروں کے فلائٹ کریڈٹ بھی واجب الادا ہیں۔
کریڈٹس کی میعاد سال کے آخر میں ختم ہونے والی تھی، لیکن ائیرلائن نے شدید عوامی ردعمل کے بعد اور آسٹریلین مسابقتی اور صارف کمیشن کے ایک مقدمے کے بعد میعاد ختم ہونے کی تاریخ کو ختم کر دیا ہے۔جانئے فلائیٹ کریڈٹ کیا ہے اور اسے کیسےاستعمال کریں۔
فلائیٹ کریڈٹ کیا ہے؟
فلائٹ کریڈٹ سے مراد سفر کے لئے کی گئی ایسی بکنگ کی رقم جو کسی وجہ سے استعمال نہ ہوئی ہوجس میں فلائٹ کی منسوخی جیسی وجوہات بھی شامل ہیں۔ صارف کی ادا کردہ غیر استعمال شدہ رقم ایئر لائن کے پاس ہوتی ہے اور بعد کی تاریخ میں قابل استعمال ہوسکتی ہے۔
منسوخ شدہ بکنگ کے حالات کے لحاظ سے مختلف شرائط لاگو ہو سکتی ہیں۔Qantas کریڈٹ سے مراد وبائی امراض کے آغاز اور 30 ستمبر 2021 کے درمیان منسوخ ہونے والی پروازوں کی آپ کی وہ بکنگ ہے جس کی ادہ شدہ رقم استعمال نہیں ہوئی اور آپ کی یہ رقم قنطاس کے پاس قرض کے طور پر بعد میں استعمال کے لئے موجود ہے۔
میں اپنے فلائیٹ کریڈٹ کیسے معلوم کروں؟
آپ کی پرواز کا کریڈٹ چیک کرنے کا بہترین طریقہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا سفر کیسے بک کیا گیا تھا۔
اگر آپ نے Qantas یا Jetstar کے ساتھ براہ راست بکنگ کی ہے تو آپ فائنڈ مائی کریڈٹ ( Find My Credit ) ٹول سے اپنی تفصیلات چیک کر سکتے ہیں، اس ٹول کے استعمال پر آپ کو کریڈٹ واؤچر نمبر، بکنگ کا حوالہ، آخری نام اور ای میل ایڈریس سمیت کئی اور تفصیلات کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
اگر آپ نے کسی تھرڈ پارٹی، جیسے کہ ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کی تھی تو آپ کو ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر نا ہو گا اور اپنے بکنگ ریفرنس نمبر یا ٹکٹ نمبر اور آخری نام کی ضرورت ہوگی۔
اگر یہ تفصیلات نہ ہوں تب بھی آپ کو براہ راست ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
کیا فلائیٹ کریڈٹ کے بدلے رقم واپس مل سکتی ہے
قنطاس کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایلن جوائس نے کہا کہ منسوخ شدہ پروازوں کے کریڈٹ کے بدلے نقد رقم کی واپسی ہو سکتی ہے۔
نقد رقم کی واپسی کی درخواست کرنے کے لیے، آپ کو قنطاس سے 885 668 1300 پر فون کے ذریعے رابطہ کرنا ہوگا۔
اگر آپ نے کسی ایجنٹ یا دوسرے طریقے سے بکنگ کی ہے، تو آپ کو اپنی رقم کی واپسی کا انتظام کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرنا ہوگا۔
Jetstar کے صارفین نقد رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہیں، لیکن ان کے کریڈٹ واؤچرز کو غیر معینہ مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میں Qantas اورJetstar کے فلائیٹ کریڈٹ کیسے استعمال کروں؟
Qantas فلائٹ کریڈٹ کو ایئر لائن کی ویب سائٹ پر فلائٹ کریڈٹس صفحہ یا ہوم پیج پر فلائٹ کریڈٹ استعمال کریں ٹیب کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو کریڈٹ ریفرنس اور اپنا آخری نام درج کرنے کی ضرورت ہوگی، اور پھر نیا سفر بُک کرنے کے لیے پروازیں تلاش کریں پر کلک کریں۔
اگر آپ کے پاس Jetstar کریڈٹ ہے، تو آپ 31 دسمبر 2023 تک COVID واؤچر استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس وقت تک اپنے واؤچرز استعمال نہیں کرتے ہیں، تو آپ اپنے کریڈٹ کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کے لیے Jetstar سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Jetstar ویب سائٹ پر سفر بک کرنے کے لیے، اپنی بکنگ کی پروازیں تلاش کریں، اپنی تفصیلات پُر کریں، اور پھر اپنے ادائیگی کے طریقے کے طور پر 'واؤچر یا گفٹ کارڈ استعمال کریں' کا آپشن منتخب کریں اور واؤچر نمبر درج کریں۔
کیا فلائیٹ کریڈٹ ہر جگہ کی بکنگ کے لئے استعمال ہو سکتا ہے؟
پرواز کے کریڈٹ کو مقامی یا بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اپنی ابتدائی بکنگ کے بجائے کسی دوسرے ملک سے روانہ ہونا چاہتے ہیں یا ملٹی سٹی بکنگ کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو آپ کو کرنا ہو گا۔
Qantas and Jetstar are holding millions of dollars worth of unredeemed credit vouchers. Source: AAP / Jono Searle
کیا آپ کسی اور کو فلائیٹ کریڈٹ منتقل کرسکتے ہیں؟
کنٹاس فلائٹ کریڈٹس ناقابل منتقلی ہیں اور صرف اصل بکنگ پر مسافر ہی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔
اگر بکنگ پر متعدد مسافر ہیں جو اب ایک ساتھ سفر نہیں کریں گے، تو آپ اپنا کریڈٹ تقسیم کرنے کے لیے Qantas سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Jetstar واؤچرز کو ویب سائٹ پر کسی اور کے لیے بکنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو ان کا نام بطور مسافر اور اپنی تفصیلات بکنگ رابطہ کے طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کیا قنطاس فلائیٹ کریڈٹ کی مدتِ معیاد ہے؟
اب اس کا سادہ جواب ہے ’ نہیں ‘
Qantas اور Jetstar کریڈٹس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہونے والی تھی، لیکن اب یہ غیر میعانہ مدت تک استعمال کئے جا سکیں گے۔
اس کے علاوہ لوگوں کو اپنے کریڈٹ کے ساتھ دوبارہ سفر کے لیے، ایئر لائن 4 ستمبر سے 31 دسمبر کے درمیان بک کی گئی پروازوں کے لیے ڈبل فریکوئنٹ فلائر پوائنٹس بھی پیش کر رہی ہے۔