سیلابی پانی میں کبھی گاڑی نہ چلائیں کیونکہ کار کو تیرنے اور بہنے میں صرف 15 سینٹی میٹر پانی کی گہرائی چاہئے ہوتی ہے۔
لا نینا ایونٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کو مزید سیلاب کا سامنا ہے۔مدد کے لیے اپنی ریاست میں نیچے دئے ایمرجنسی سروس پر کال کریں۔
132500
اگر آپ کی جان کو فوری خطرہ ہو تو 000 پر کال کریں۔
۔ بیورو آف میٹرولوجی یا محکمہ موسمیات نے لا نینا موسم کی وجہ سے مشرقی نیو ساؤتھ ویلز اور جنوب مشرقی کوئنز لینڈ کے بیشتر علاقوں کے لیے سیلاب کی متعدد وارننگز جاری کی ہیں جہاں اوسط سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔
Source: Getty Images/Colin Anderson Productions
سنہ انیس سو کے بعد سے آسٹریلیا میں لا نینا کے 18 واقعات ہوئے جو بارہ بار آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سیلاب کا سبب بنے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق، لالینا کا عام طور پر مطلب ہے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش میں اضافہ، ملک کے جنوب میں دن کے وقت ٹھنڈک ٹروپیکل طوفان کا سبب بنتے ہیں۔
تحقیقی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ لا نینا کے بارے میں معلومات کی کمی کی وجہ سے آسٹریلیائی باشندے سیلاب کے لیے اتنے تیار نہیں ہیں جتنا کہ انہیں ہونا چاہیے۔ انشورنس کمپنی کے نیشنل کلیمز مینیجر مارک او کونر کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ طوفان اور سیلابی موسم سے گزشتہ سال سٹریلیا کے گھروں کو 2.4 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔
Source: Getty Images/Charles Briscoe-Knight
Source: Getty Images/Tobias Titz
اگر آپ اکثر متاثرہونے والے یا وارننگ والے علاقے میں رہتے ہیں تو پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں
اپنے پڑوسیوں اور مقامی ہنگامی امدادی ایجنسیوں سے بات کرکے تحقیق کرنے کی تجویز کرتا ہے۔ وہ آپ کی انشورنس پالیسی کو ہر سال چیک کرنے اور ہوم ایمرجنسی پلان بنا کر اپنے خاندان کے ساتھ شئیر ہیں۔
فرسٹ ایڈ یا ابتدائی طبی امداد کی کِٹ، پانی اور کھانے کی اشیاء اور پورٹیبل چارجر کے ساتھ ایک ہنگامی پیک بنائیں۔
اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کا گھر زیر آب آنے کا امکان ہے، تو آپ پہلے سے تیاریاں کریں جیسے کہ آپ کا تمام قیمتی سامان زمین سے اوپر رکھنا، حالانکہ سب سے بہتر احتیاط یہ ہے کہ سیلاب زدہ علاقے سے نکل جائیں۔
بیکر لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ آگ یا سیلاب کی صورت میں ہنگامی کٹ تیار کریں۔ اپنے گھر کو تباہی سے بچانےکے لیے کیسے تیار کرنا ہے اس بارے میں معلومات آپ کی مقامی ویب سائٹ پر مل سکتی ہے۔ماہرین آپ کے سیوریج اور نالیوں کو کچرے یا ریت سے بھرے شاپنگ بیگز کے ساتھ پیشگی بلاک کرنے کی بھی سفارش کرتے ہیں تاکہ سیلاب آنے پر آپ کے بیت الخلا اور نکاسی آب کے ذریعے سیوریج کو آنے سے روکا جا سکے۔
Source: Getty Images/Rafael Ben-Ari
اگر آپ کو گھر خالی کرنا ہے تو، جانے سے پہلے راستے کا منصوبہ بنائیں، اور متبادل راستے تلاش کریں، تاکہ آپ جان لیں کہ محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک کیسے پہنچنا ہے۔
سیلاب میں جتنی جلدی ممکن ہو وہاں سے نکلنا ہمیشہ محفوظ ہوتا ہے۔
سیلاب زدہ سڑکوں پر گاڑی نہ چلائیں۔
بیکر شدید بارش کی صورت میں پانی میں سے گاڑی چلانے کے خلاف خبردار کرتا ہے کیونکہ اچانک سیلاب تیزی سے آسکتا ہے۔ سیلاب کے دوران موت کی سب سے بڑی وجہ سیلابی پانی میں ڈوب جانا ہے۔
اگر آپ کسی ڈھلان کی جگہ پر ہیں، تو بہتر ہے کہ کسی محفوظ اونچی جگہ پر جائیں۔
پانی کی گہرائی کو کم سمجھ کر گاڑی اس میں ڈرائیو کرنا بہت خطرناک ہے۔ کچھ کاروں کو سیلاب کے پانی میں زمینی سطح کو چھوڑ کر تیرنے کے لیے صرف 15 سینٹی میٹر کی ضرورت ہوتی ہے
اگر آپ اپنی گاڑی سے مزید باہر نہیں نکل سکتے ہیں، تو یہ ایک ممکنہ طور پر سنگین ایمرجنسی بن جاتی ہے جس کے لیے فوری مدد کے لیے ٹرپل زیرو (000) بجانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Visit your local State Emergency Service (SES) website or for more information on preparing for flooding events.
If you require support in a flooded area, call SES by dialling 13 25 00.
Call 000 immediately if your life is in immediate danger.
For language support, call the national translating and interpreting service on 13 14 50 and ask for your designated agency.
آسٹریلیا کی رائل لائف سیونگ سوسائٹی کے نیشنل ریسرچ مینیجر سٹیسی پیجن کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے والوں کو بھی کسی بھی صورت میں سیلابی پانی میں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔
جب چھوڑنے سے قاصر ہوں۔
اگر آپ سیلاب کے بڑھتے ہوئے پانی میں پھنس جاتے ہیں اور وہاں سے نکلنے سے قاصر ہوتے ہیں، تو یہ جان لیوا صورتحال بن جاتی ہے، اور آپ کو سب سے محفوظ اور سب سے اونچے مقام پر پناہ لینا چاہیے جسے آپ ڈھونڈ سکتے ہیں اور ٹرپل زیرو (000) کو کال کر سکتے ہیں۔
بڑھتے ہوئے سیلابی پانی کی وجہ سے جائیدادیں الگ تھلگ ہو سکتی ہیں، بجلی کی بندش، سیوریج اور دیگر سہولیات میں خلل پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ نکلنے سے قاصر ہیں، لیکن پھر بھی صاف کرنے والا پانی موجود ہے، تو کنٹینرز کو تازہ پانی سے بھریں تاکہ آپ کے پاس سامان دستیاب ہو۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بجلی کی سپلائی ختم ہونے کی صورت میں فریج میں رکھا زیادہ تر کھانا کھانے کے لیے غیر محفوظ ہو جائے گا۔
اگر آپ سیلابی پانی کی رسائی کو منقطع کرنے کی وجہ سے الگ تھلگ ہو گئے ہیں، تو وہاں سے نکلنے کی کوشش نہ کریں، یہ ٹھہرنے اور مدد کا انتظار کرنے سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
اگر آپ سیلاب کے پانی میں پھنس گئے ہیں۔
کرنٹ کے ساتھ جاؤ
اپنی مدد کی ضرورت کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنا ہاتھ اٹھائیں۔
اپنے سر کو پانی سے دور رکھنے کے لیے اپنی پیٹھ پر تیریں۔
کسی ایسی چیز کو پکڑو جو تیرتی ہو جیسے کہ ایسکی، گیند یا بوگی بورڈ
اور یہ ضروری ہے کہ آپ خود پانی میں جا کر کسی کو بچانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بہت سے لوگ دوسروں کو بچانے کی کوشش میں ڈوب جاتے ہیں۔
آپ جو سب سے بہتر کام کر سکتے ہیں وہ ایمرجنسی سروسز کو کال کرنا ہے۔ آپ کسی ایسی چیز کو پھینک کر مدد کر سکتے ہیں جو اس شخص کو پانی سے اوپر رکھنے کے لیے تیرتی ہو۔
ہنگامی صورت حال میں، بیکر کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔
اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے