امدادی کارکنوں کی حفاظت پر اقوام متحدہ کے اعلامیے کے لئے آسٹریلیا کی کوششیں

وزیر خارجہ پینی وونگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 امداد کارکنوں کی ہلاکتوں کے لئے سب سے خونی سال بننے جارہاہے۔ محتاط اندازون کے مطابق اس سال امدادی کارکنوں کی ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

A woman smiling

Lalzawmi Frankcom, known to her friends as Zomi, was killed in an airstrike in Gaza, where she was working for the NGO World Central Kitchen. Source: AAP / World Central Kitchen

آسٹریلین امدادی کارکن لالزاومی فرینک جو اپنے دوستوں میں “زومی” کے نام سے جانی جاتی تھیں دوسروں کی مدد کرتے ہوئے پانچ ماہ قبل ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔،اس واقعے کے بعد سے آسٹریلیا جنگ ذدہ علاقوں میں امدادی کارکنوں کی حفاظت کے لئے کارروائی کرنے کے لئے نئی کوششوں پر کام کر رہا ہے۔

فرینک کام اور ورل جب اسرائیل نے اپریل کے اوائل میں امداد کارکنوں نے رات کو کھانا پہنچانے والے ان کارکنون پر بمباری کی۔
تحقیقات کے بعد اسرائیل نے کہا کہ حملے میں شامل فوجی عہدیداروں نے ایک ہی دھندلی تصویر کی بنیاد پر کام کرکے پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنیاد ایک افسر کا بے بنیاد دعوٰی تھا کہ سات کارکنوں میں سے ایک مسلح تھا۔
اسرائیلی فوج نے دیا اور تین دیگر افراد کو سزا سنائی۔
اب، وزیر خارجہ پینی وونگ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اعلی سطح کے اجلاس میں انسانی رہنماؤں اور وزارتی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کرکے امدادی ٹیموں کے اہلکاروں کے تحفظ کے لئے ایک نئے اعلامیہ پر کام کر رہاہے جس کا مقصد انسانی حقوق کے محافظوں کو ان کے کام کے تناظر میں مدد اور تحفظ فراہم کرناے۔

“آسٹریلیا کو امادی کرکنوں پر حملے کے رجحان پر گہری تشویش ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی اہلکاروں کی حفاظت کرنے والے قواعد اور اصول خطرے میں ہیں، جس کے منفی اثر موجودہ اور مستقبل کے تنازعات پر پڑے گا۔”

“اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی تعمیل کے مطالبات پر دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔”
آسٹریلیان وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ امدادی کارکن کے لئے ' غزا کی سرزمین سب سے مہلک جگہ' ہے۔
“ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان کی المناک اموات کو فوری اور ہمیشہ کے لئے روکا جاسکے۔
“اب وہ لمحہ ہے کہ امدادی کارکن بین الاقوامی برادری کے لئے خود کو جنگ ذدہ علاقوں میں ا تحفظ کے ساتھ دوبارہ وقف کرسکیں۔”
گزشتہ سال امداد کارکنوں کے لئے ریکارڈ مہلک سال تھا، جس میں 280 سے زیادہ امدادی کارکنان ہلاک اور بہت سے زخمی اور اغوا ہوئے۔
2024 میں، سوڈان، جنوبی سوڈان، یوکرین، یمن اور غزہ میں امدادی کارکنان ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایک بیان میں، فرینک کام کے اہل خانہ نے کہا کہ انہوں نے اس اقدام کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ زومی ضرورت مندوں اور مصیبت زدہ افراد کو کھانا کھلانے اور مدد کرنے کے جذبے کے تحت کام کر رہی تھی۔
ان کے خاندان کا کہنا تھا کہ “زومی جیسے لوگ نایاب ہیں اور ان کی بہادری اور بے لوثی کو نہ صرف سراہنا چاہئے بلکہ ان کی حفاظت کی جانی چاہئے۔ “زومی خطرات سے باخبر تھیں، لیکن وہ اپنے اس کام کو انجام دینے کے لئے پُر جوش تھیں۔
ان جیسے انسانی امداد کے کارکنوں کی زندگیوں کو لاپرواہی سے نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔”
_____________

جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/09/2024 9:18am بجے
تخلیق کار Jessica Bahr
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS