Key Points
- ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق آسٹریلوی پاسپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور ترین پاسپورٹوں میں سے ایک ہے۔
- ایک بالغ فرد کے دس سال کی معیاد کے پاسپورٹ کی فیس ۳۲۵ ڈالر ہے، ۲۰۲۳ میں پاسپورٹ کی نئی آر سیریز شروع ہوگی۔
- پاسپورٹ کی ایک اہم خصوصیت اس کے اہم حفاظتی فیچرز ہیں۔
اگر آپ آسٹریلیا کے شہری ہیں جنہیں نئے پاسپورٹ کی ضرورت ہے، تو اس کے لیے بھاری فیس ادا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
جب بات ویزہ کے بغیر سفر تک رسائی کے لیے آتی ہو توآسٹریلوی پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں میں سے ایک ہے ۔ میں آسٹریلین پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے،اس کے ذریعے آسٹریلیائی باشندے بغیر ویزا کے 185 ممالک کا دورہ کرسکتے ہیں۔
آسٹریلیا کا پاسپورٹ بنوانا بھی مہنگا ترین ہے۔ کینیڈین، یونانی اور مالٹیز پاسپورٹ تمام آسٹریلیائی پاسپورٹ کی طرح ویزا فری سفر کی اجازت دیتے ہیں، لیکن ان ممالک کے شہریوں کے لیے سفری دستاویز حاصل کرنے کی فیس کافی کم ہے۔
کینیڈین اپنے پاسپورٹ کے لیے CAD$160 ($172) ادا کرنے کی توقع کر سکتے ہیں، جبکہ مالٹیز €70 اور €80 ($107 سے $122) اور یونانی €84.40 ($130) کے درمیان ادائیگی کرتے ہیں۔
آسٹریلیا کا موازنہ قریبی پڑوسی سے کرنے کے لیے، نیوزی لینڈ کے باشندے اپنے پاسپورٹ کے لیے NZD$199 ($180) ادا کرتے ہیں۔
Credit: SBS News
آسٹریلوی پاسپورٹ اتنا مہنگا کیوں؟
یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی میں مینجمنٹ اینڈ ٹورازم میں منسلک فیلو ڈیوڈ بیئرمین کے مطابق آسٹریلوی پاسپورٹ کی قیمت کو حفاظتی اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دیگر ممالک جیسے کہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے پاسپورٹ میں بھی حفاظتی خصوصیات موجود ہیں۔
ڈاکٹر بیئرمین نے کہا کہ "یہ حقیقت میں پوری طرح سے وضاحت نہیں کرتا ہے کہ ہمارے پاسپورٹ اتنے مہنگے کیوں ہیں۔"
ڈاکٹر بیئرمین نے کہا کہ "یہ حقیقت میں پوری طرح سے وضاحت نہیں کرتا کہ ہمارے پاسپورٹ مہنگے کیوں۔"
اجرت اور پرنٹنگ کے اضافی اخراجات کے ساتھ ساتھ COVID کی پابندیوں میں نرمی کے بعد اسکی بڑے پیمانے پر مانگ بھی بڑھی ہے۔ 2022 میں 26 لاکھ سے زائد آسٹریلوی پاسپورٹ جاری کیے گئے۔
ڈاکٹر بیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاسپورٹ کی قیمت میں "ریونیو بڑھانے کا عنصر" ہے۔ انہوں نے کہا۔ "میرے خیال میں شاید اس کی وجہ یہ حقیقت ہے کہ اس کے ذریعے حکومت کو بہت اچھی آمدنی ہوتی ہے،"
آسٹریلین پاسپورٹ (درخواست کی فیس) کے تعین 2015 کے مطابق ہر سال 1 جنوری کو سفری دستاویز کی فیس خود بخود افراط زر کے لیے ترتیب دی جاتی ہے۔ پاسپورٹ فیس سے حاصل ہونے والی آمدنی وفاقی حکومت کے کنسولیڈیٹڈ ریونیو فنڈ میں جاتی ہے۔
آسٹریلوی پاسپورٹ پر کیا حفاظتی فیچر ہوتے ہیں؟
آسٹریلوی پاسپورٹ آفس محکمہ خارجہ اور تجارت کے تحت پاسپورٹ جاری کرتا ہے، اور اس نے باضابطہ طور پر R سیریز کے پاسپورٹ کو رول آؤٹ کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں شناخت کی چوری اور جعلسازی سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی خصوصیات شامل ہیں۔ پی او کے مطابق، آر سیریز کا پاسپورٹ پی سیریز کے پاسپورٹ سے بھی زیادہ محفوظ ہے، جو 2014 سے پیش کیا جا رہا ہے۔
شناخت کی چوری اور جعل سازی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ، اس کا تصویری صفحہ "سخت، اعلیٰ حفاظتی، تہہ دار پلاسٹک" سے بنایا گیا ہے۔
دیگر حفاظتی خصوصیات میں الٹرا وائلٹ عناصر کے ساتھ ساتھ حفاظتی خصوصیات کے صفحہ پر رنگ تبدیل کرنے والا واٹل بھی شامل ہے۔
آسٹریلوی پاسپورٹ آفس کے مطابق "10 لاکھ نئے 'R سیریز' آسٹریلوی پاسپورٹ اس ہفتے پروڈکشن لائن میں چھپے ہیں"۔
__________________________________________________________________________________________________________
- یا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: