اگر کوئی عوامی مظاہرہ کرنا چاہتا ہے تو اس کا قانونی طریقہ کار کیا ہے؟

نیو ساوتھ ویلز پولیس فورس کے مطابق عوامی اسمبلی کے انعقاد کے ارد گرد حکومتی پروٹوکول کو ضرور اپنانا چاہیئے۔

New South Wales Police badge.

New South Wales Police Source: AAP/Dean Lewins

پولیس کا کہنا ہے کہ سمری جرائم ایکٹ 1988 عوامی اسمبلیوں کے انتظام لئے قانون سازی کا فریم ورک مہیا کرتا ہے۔  اس فریم ورک کے تحت عوامی اسمبلی 'مجاز' یا 'غیر مجاز' ہوگی۔

نیو ساوتھ پولیس فورس کی جانب سے کسی بھی طرح کا عوامی مظاہرہ کرنے کے لئے چند اہم نِکات بتائے گئے ہیں۔

  • اگر آرگنائزر نے اسمبلی سے کم از کم سات دن پہلے کمشنر کو نوٹس () پیش  اور کمشنر اسمبلی کی مخالفت نہیں کرتا ، یا عدالت اسمبلی کو ممنوع نہیں ٹھراتی ہے۔ اس صورتحال میں کمشنر وہ پارٹی ہے جو عدالت  کو اسمبلی کو روکتنے کے لئے عدالت میں درخواست دے گی۔
  • اگر کمشنر کو اسمبلی سے سات دن کے اندر نوٹس [فارم ایک] پیش کیا جاتا ہے، تو ااسمبلی غیر مجاز ہوگی سوائے اس صورت میں کہ کمشنر اس کی مخلافت نہ کرے یا اسمبلی کرانے والے کو کو عدالت کی جانب سے درخواست کے ذریعے اجازت ملی ہو۔
این ایس ڈبلیو پولیس فورس کا کہنا ہے کہ وہ افراد کے حقوق اور گروپس کے  پُر امن اسمبلی اور اظہارِ رائے کی آزادی کو جانتی ہے اور حمایت بھی کرتی ہے، تاہم این ایس ڈبلیو پولیس کی پہلی ترجیح کمیونٹی کی حفاظت ہے۔

"کوئی بھی احتجاج جو نیو ساوتھ ویلز کے موجودہ صحتِ عامہ کے احکامات سے تجاوز کرے گا، اس کی اجازت نہیں ہوگی۔
Protesters rally in support of food delivery riders in Sydney.
Protesters rally in support of food delivery riders in Sydney. Source: AAP
"ریاست بھر میں پولیس مظاہرین کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ امن و امان خراب نہ ہو اور کمیونٹی پر اس کا کم سے کم اثر پڑے۔ کسی بھی غیر قانون سلوک کر برداشت نہیں کیا جائے گا۔"

اگر آپ کے عوامی اسمبلی سے متعلق مزید سوالات ہیں تو اپنے قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیجئے۔


 اردو میں خبروں اور معلومات کے لئے کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کیجئے یا اسے اپنا ہوم پیج بنائے

اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 25/02/2021 1:29pm بجے
تخلیق کار SBS Urdu
ذریعہ: SBS