کیا آپ ایک کرائے دار ہیں ؟ کہیں آپ بھی اپنی صحت پر تو سمجھوتہ نہیں کر رہے !

آسٹریلیا اور برطانیہ کے محققین کی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ نجی طور پر کرائے کے گھر میں رہنا آپ کی عمر پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

A house with a "For Lease" sign in front of it.

While the insecurity and unaffordability of renting are driving negative health outcomes, a new study has found improving rental conditions could have a measurable, positive effect on health. Source: Getty / LisaInGlasses

Key Points
  • آسٹریلیا اوربرطانیہ کی ایک مشترکہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ گھروں کے مالکان کے برعکس نجی کرایے کی مارکیٹ میں لوگ اپنی طبعی عمر سے جلد عمر رسیدہ ہو رہے ہیں ۔
  • محققین نے پایا کہ کرائے کے گھروں کے لئے قابل استطاعت نہ ہونا اور بڑھتا ہوا کرایہ صحت پر منفی اثر ڈالنے والے عوامل ہیں۔
  • اس تحقیق میں پتا چلا کہ کرائے کے حالات میں بہتری صحت پر قابل پیمائش، مثبت اثر رکھتی ہے۔
 رہائش کی عدم استطاعت نہ صرف لوگوں کے معاشی حالات بلکہ ان کی صحت کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، وہ افراد جو کرائے کے گھر میں رہتے ہیں ، گھروں کے مالکان کے برعکس تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں۔

میں پتا چلا ہے کہ نجی طور پر کرائے کے گھر میں رہنے کا اثر بائیولوجیکل عمر پر منفی انداز میں پڑتا ہے- جسم کے ٹشوز اور خلیات کو ہونے والا مجموعی نقصان، طبعی عمر سے قطع نظر، ان افراد سے بھی زیادہ ہے جو ماضی میں تمباکو نوشی کر چکے ہوں۔
 یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ اور یونیورسٹی آف ایسیکس کی اس تحقیق کی سرکردہ محقق ایمی کلیئر نے کہا، "رہائشی حالات حیاتیاتی بڑھاپے پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں، یہاں تک کہ دیگر اہم سماجی عوامل، جیسے کہ بے روزگاری، سے بھی زیادہ،"

لہذا صحت کے اثرات ہاؤسنگ پالیسیوں کو تشکیل دینے میں ایک قابل غور پہلو ہونا چاہئے۔"

محققین نے پایا کہ عدم تحفظ اور کرایہ کی عدم استطاعت صحت کے منفی نتائج کا باعث بن رہی ہے۔
دیگر پہلو جو صحت کو منفی طور پر متاثر کرتے ہیں اس سے قطع نظر کہ کوئی شخص کرائے رہ رہا ہے یا اس کا اپنا گھر ہے، ان میں ادائگیاں اور آلودگی شامل ہے

لیکن مطالعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رینٹل کے حالات میں بہتری صحت پر ایک قابل پیمائش، مثبت اثر ڈالتی ہے.

یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ ہاؤسنگ ریسرچر ایما بیکر کا کہنا ہے کہ "نجی کرائے سے منسلک تناؤ اور غیر یقینی صورتحال کو کم کرنے کے لیے پالیسیاں، جیسے کہ 'بغیر بنیادوں' کی بے دخلی کو ختم کرنا، کرایہ میں اضافے کو محدود کرنا، اور حالات کو بہتر بنانا نجی کرائے کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے کچھ حد تک مدد کر سکتا ہے۔"
اس تحقیق میں برطانیہ میں 1,420 بالغ افراد کا سروے کیا گیا اور اس میں ایسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا کہ آیا کسی شخص نے اپنا گھر کرائے پر دیا ہے یا اس کا مالک ہے، عمارت کی قسم، کرایہ داروں کو دستیاب حکومتی مالی امداد، آیا کرایہ کیمناسب مارکیٹ ہے اور آیا مکان شہری یا دیہی علاقے میں ہے۔

محققین نے کہا کہ مطالعہ کے نتائج برطانیہ سے باہر کی ترتیبات میں بھی متعلقہ ہوں گے، خاص طور پر آسٹریلیا جیسے ممالک میں جہاں ایسی ہی ہاؤسنگ پالیسیاں ہیں۔
کلیئر نے کہا، "دونوں ممالک میں نجی کرایہ داروں کے پاس کرائے کے گھر میں رہائش کے حوالے سے محدود مدت کا ایک اضافی دباو موجود ہےاور انہیں زیادہ اخراجات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔"

 "اس لیے امکان ہے کہ آسٹریلیا میں پرائیویٹ کرایہ داروں کو بھی تیزی سے بائیولوجیکل عمر بڑھنے کا تجربہ ہو سکتا ہے۔"
آسٹریلیا میں قیمتیں بڑھا رہی ہیں اور معذور افراد، سنگل والدین، نوجوان کرایہ داروں اور انڈیجنس پس منظر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مشکلات کو بڑھا رہی ہیں، کرائے کے بحران کے بارے میں وفاقی پارلیمانی انکوائری میں بھی سنا گیا ہے۔

 گرینز نے لگانے کے ساتھ ساتھ کرایہ داروں کے لیے تحفظات کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Tتاہم ٹریژری حکام نے متنبہ کیا ہے کہ کرائے کی حد بندی سے گھروں کے معیار اور فراہمی میں کمی آئے گی اور طویل مدت میں لاگت میں اضافہ ہوگا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 16/10/2023 12:51pm بجے
ذریعہ: AAP