Latest

SBS Examines:کیا غزہ سے باہر آنے والے فلسطینی آسٹریلیا کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں؟

7 اکتوبر کے بعد سے 30 فیصد سے بھی کم فلسطینی ویزہ درخواستوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ، درخواستوں کی منظوری وسیع جانچ پڑتال کے ساتھ مشروط ہے۔ کیا غزہ سے باہر نکلنے والوں پر ویزہ پابندی کے مطالبات درست ہیں؟

PALESTINIAN-ISRAEL-CONFLICT

Palestinians sit atop their belongings in the back of a vehicle as they flee a makeshift camp for displaced people in Khan Yunis in the southern Gaza Strip after Israeli tanks took position on a hill overlooking the area. Source: AFP / Bashar Taleb/AFP via Getty Images

پیٹر ڈٹن نے قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ سے جان بچا کر نکلنے والے فلسطینیوں کو فراہم کیے جانے والے تمام ویزوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے آسٹریلیائی سیکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن ( ASIO) پر آسٹریلیا آنے والوں کی "چیکنگ اور تلاشی نہ لینے" کا الزام لگایا، اور دعویٰ کیا کہ اس نے "قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے"۔

"مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو اس وقت اس جنگی علاقے سے ہر گز اندر(آسٹریلیا) آنا چاہیے... ایسا کرنا سمجھداری نہیں ہے،" انہوں نے کہا۔

ڈٹن نے کہا کہ حماس ایک "دہشت گرد تنظیم" ہے اور حکام لوگوں کی "شناخت یا وفاداری" کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتے۔
ڈٹن نے کہا کہ ان کے تجویز کردہ اقدامات امتیازی نہیں ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ اس طرح کمیونٹی میں تناؤ بڑھے گا۔

تاہم، اسلامو فوبیا رجسٹر نے ان کے تبصروں کو "شدید پریشان کن اور خطرناک طور پر اشتعال انگیز" قرار دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اظہار خیال کیا کہ’’ ڈٹن کی یہ تجویز کہ لوگوں کے ایک پورے گروہ کو حفاظت ی تلاش میں آسٹریلیا آنے سے روک دینا چاہئے ، نقصان دہ حد تک دقیانوسی تصورات کو برقرار رکھنے والی ہے ،جس سے کمزور لوگون کی بدنامی ہو سکتی ہے اور یہ خوفناک حد تک ناقابل تصور احساس ہے‘‘

انہوں نے کہا کہ بیان بازی میں ثبوت کا فقدان ہے، یہ تجویز"زینوفوبیا اور نسل پرستی کو ہوا دیتی ہے" اور "خوف اور تقسیم" کو ہوا دیتی ہے۔
اتوار کو، وزیر اعظم نے ڈٹن پر الزام لگایا کہ وہ "خوف کو جلا دینے" کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے یہ تنقید ASIO کے ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس کی جانب سے سیاستدانوں کو متنبہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے کہ سیاستدان ’’محتاط زبان‘‘ استعمال کریں کیونکہ ’’اشتعال انگیز زبان تشدد کا بناعث بنتی ہے "۔

اے بی سی کے انسائیڈرز میں پیش ہوتے ہوئے، برجیس نے کہا کہASIO ان ویزا درخواستوں کا حفاظتی جائزہ لیتا ہے جنہیں ممکنہ طور پر قابل تشویش سمجھا جاتا ہے۔

"اہم نکتہ یہ ہے کہ: سیکورٹی چیکس ہیں،" انہوں نے کہا۔
ANTHONY ALBANESE TERRORISM THREAT LEVEL PRESSER
ASIO Director-General Mike Burgess said the institution is oversee potentially concerning visa applications from those fleeing Gaza. Source: AAP / Lukas Coch/AAP Image
“ایسے معیارات ہیں جن کے تحت لوگوں (کی ویزہ درخواست )کو جائزہ لینے کے لیے بھیجا جاتا ہے اور جب یہ ایشوز سامنے آتے ہیں تو ہم انہیں مؤثر انداز میں حل کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی درخواستیں جن میں "ریٹریکل سپورٹ" ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن جو نظریاتی یا انتہا پسند نظریاتی حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں وہ مسئلہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حماس کو مالی امداد یا مادی امداد فراہم کرنا آسٹریلیا کی جانب سے حماس کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کی وجہ سے درخواست مسترد ہونے کی بنیاد ہو سکتی ہے۔

غزہ سے نکلنے والے کتنے لوگ آسٹریلیا پہنچے ہیں؟

7 اکتوبر سے 12 اگست کے درمیان فلسطینیوں کی جانب سے 10,033 ویزا درخواستیں جمع کروائی گئیں۔جن میں سے صرف 29 فیصد کی منظوری دی گئی۔

 محکمہ داخلہ نے ایس بی ایس ایگزامینز کو بتایا کہ فلسطینیوں کی 7,111 ویزا درخواستیں مسترد کر دی گئیں اور 2,922 کو ہجرت اور عارضی ویزے دیے گئے۔

 ترجمان نے کہا، "ان میں سے 2,568 وزیٹر ویزے تھے، 354 کو دیگر قسم کے ویزے دیئے گئے جن میں 95 فیملی ویزے، 39 ریذیڈنٹ ریٹرن ویزے، 74 اسکلڈ مائیگریشن ویزے، 51 اسٹوڈنٹ ویزے، 87 دیگر عارضی ویزے اور 8 دیگر ویزے شامل ہیں"۔
محکمہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں سے آنے والا کوئی بھی شخص "ایک ویزا پاتھ وے تک محدود نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا، "ہر ایک کی صورتحال مختلف ہوتی ہے، اور محکمہ داخلہ لوگوں کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت اپنے حالات پر غور کریں جو ان کے لیے موزوں ہے۔"

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی فضائی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 40 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

غزہ سے باہر آنے والے لوگ کون سے ویزوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور اس کا کیا عمل ہے؟

غزہ سے نکل کر آسٹریلیا آنے والے بہت سے لوگوں نے عارضی ویزے حاصل کئے ہیں ، بشمول وزیٹر ویزا، اور پہنچنے کے بعد حفاظتی ویزوں(Protection Visas) کے لیے درخواست دی ہے۔

عارضی ویزا تین سے 12 ماہ تک رہتا ہے، اور ہولڈر تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور آسٹریلیا میں کام نہیں کر سکتا۔

محکمہ فی الحال تجویز کرتا ہے کہ "نمایاں طور پر متاثرہ علاقوں" کے وہ لوگ جو عارضی ویزا پر آئے ہیں اور "معیاری ویزا کے راستوں یا واپسی" تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں، وہ برجنگ ویزا ای کے لیے درخواست دیں۔

یہ ایک "مختصر مدت" برجنگ ویزا ہے جو ویزہ ہولڈر کواس وقت تک "قانونی طور پر آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت دیتا ہے جب تک آستریلیا میں رہنے کے لئے کوئی اہم ویزہ حاصل نہ کر لے یا پھر آسٹریلیا سے باہر جانے کا انتظام نہ کر لے۔

عارضی ویزے اور تحفظ کے ویزے سیکورٹی اور کردار کی شرائط سے مشروط ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کسی شخص کو عارضی ویزا کے لیے درخواست دینے کے وقت اور اگر وہ حفاظتی ویزا کے لیے درخواست دیتے ہیں تو اس کی اسکریننگ کی جائے گی

امیگریشن ایڈوائس اینڈ رائٹس سنٹر(IARC) کے پرنسپل سالیسٹر علی مجتہدی نے ایس بی اسی ایگزامنز کو بتایا کہ تحفظ کا ویزہ(Protection Visa) کسی ایسے شخص کو جو پناہ گزین ہے، یا جسے تحفظ کی ضرورت ہے، مستقل یا عارضی بنیادوں پر آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت دیتا ہے، تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ آسٹریلیا میں کیسے پہنچے۔
 پروٹیکشن ویزا کے درخواست دہندگان وسیع معیارات کے تابع ہوتے ہیں، بشمول ASIO کی طرف سے ممکنہ طور پر اسکریننگ کرنا اگر انہیں سیکورٹی کے لیے ممکنہ خطرے کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی آسٹریلیا کی حفاظتی ذمہ داریوں میں شامل نہیں ہوتا ہے اور اگر وہ کردار/سیکیورٹی کے معیار میں ناکام ہوتا ہے تو ویزا سے انکار کیا جا سکتا ہے۔

جب غزہ سے نکلنے والے لوگوں کے ان ٹیک (In-Take) کو روکنے کے لئے ڈٹن کی کال کی بات آتی ہے تو، جناب مجتہدی نے کہا کہ "کردار کی دفعات کے تحت" تمام ویزوں سے انکار کرنے کی "کافی وسیع طاقت" ہے۔

""ویزا اس بنیاد پر مسترد کیا جا سکتا ہے کہ کسی شخص کا کسی ایسے گروہ سے تعلق ہے جو مجرمانہ طرز عمل میں ملوث ہے،یا اس شخص نے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے، یا پھر اس بات کا خطرہ ہے کہ وہ شخص مجرمانہ طرز عمل میں ملوث ہو گا،یا پھر وہ کمیونٹی میں اختلافات کو ہوا دے گا،یا ایسا شخص ہو جسےASIo نے سیکورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا ہو،" انہوں نے وضاحت کی۔

جناب مجتہدی نے کہا کہASIOکسی کو بھی "سیکیورٹی کے لیے خطرہ" سمجھ سکتا ہے اگر وہ "سیاسی طور پر محرک تشدد میں ملوث ہوں یا دوسری چیزوں کے علاوہ فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دے"۔
جب کہ حکومت ویزا درخواستوں کی آمد کو منظم کرنے کے طریقہ کار سے گریز کر رہی ہے، کچھ لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اس معاملے پر سیاست کرنے سے سماجی ہم آہنگی پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سیٹلمنٹ کونسل آف آسٹریلیا کی سی ای او، سینڈرا ایلہیلو نے کہا کہ آسٹریلیا "ایک کامیاب کثیر ثقافتی ملک ہے، لیکن ہماری سماجی ہم آہنگی کو معمولی نہیں سمجھا جانا چاہیے"۔

"سیاسی رہنماؤں کی طرف سے تفرقہ انگیز تبصرے کچھ کمیونٹیز کو نشانہ بناتے ہیں، کمیونٹیز کے درمیان اختلاف کے جذبات اور پورے ملک میں ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں۔"

محترمہ الہیلو نے کہا کہ غزہ سے فرار ہونے والوں پر لاگو ہونے والے عمل ماضی میں دوسرے مہاجرین کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

" نسل، زبان، مقام پیدائش یا عقیدے کی بنیاد پر کسی امتیاز کے بغیر، ہمیں سب پر یکساں انسانیت لاگو کرنا چاہیے۔"
LISTEN TO
Experiencing Islamophobia image

Islamophobia in everyday life

SBS English

30/07/202407:21

شئیر
تاریخِ اشاعت 21/08/2024 1:40pm بجے
شائیع ہوا 21/08/2024 پہلے 1:42pm
تخلیق کار Rachael Knowles
ذریعہ: SBS