ایک دہائی سے زیادہ کرایہ پررہنے کے بعد، 33 سالہ میکس اوران کی ساتھی نے آخر کار گھر خریدا جہاں وہ 18 ماہ سے رہ رہے تھے۔ لیکن ایک دوپہر، جب وہ گھر سے کام کر رہے تھے، ایک اجنبی نے ان کے گھر میں رہنے کی امید میں دروازہ کھٹ کھٹایا ۔
میکس نے دی فیڈ کو بتایا کہ اس شخص نے ان سے کہا: “ اس آن لائن پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپ کا گھر خالی پڑا ہے۔”
میکس کو بتایا گیا کہ ان کے گھر کو X (سابقہ ٹویٹر) پر اردن وان ڈین برگ نامی صارف نے عوامی اعلان کے سیکشن پر “خالی یا ترک شدہ” مکان کے طور پر مشتہر کیا تھا۔
غیر آباد یا متروک مکانات کی فہرست کا عوامی ڈیٹا بیس خطرناک یا فائیدے مند؟
اردن نے غیر اطمینان بخش کرائے اور رہائش کے طریقوں کو اجاگر کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی ہے۔ ان کی ویب سائٹ صارفین کو سابقہ کرایہ کی پراپرٹیز، رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں اور ایجنٹوں کی فہرست فراہم کرتی ہے۔
اردن کا کہنا ہے کہ
وہ دروازہ توڑ کر خالی گھروں میں داخل ہونے کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، لیکن وہ رہائیش کی قلت کا مقابلہ کرنے کے ایک نئے مقبول طریقہ کے طور پر اسکواٹنگ squatting یا خالی گھروں میں عارضی قیام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںاردن
- ایس کیو ایم ریسرچ کے مطابق، قومی سطح پر خالی مکانات کی شرح اپریل 2024 تک 1.2 فیصد سے بھی کم ہے۔
اس سال کے اوائل میں، اردن نے ایک آن لائن فارم پوسٹ کرکے لوگوں سے اس میں ایسے گھروں کے پتے ڈالنے کو کہا جو ان کے خیال میں خالی پڑے ہیں۔ تاکہ وہ ان پراپرٹیز کے ایڈریس جمع کر کرکے عوام کے لئے املاک کے پتے شیئر کرتے ہیں جو اسکواٹرز استعمال کرسکتے ہیں - یعنی ایسے گھر جن کے رہائیشی گھروں کو غیرآباد چھوڑ کر کہیں اور رہنے چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے دی فیڈ کو بتایا کہ انہیں مجموعی طور پر خالی پراپرٹیز کی 1،177 فہرستیں موصول ہو ئی ہیں۔
اردن کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹوں کو تلاش کرکے، گوگل اسٹریٹ ویو کو دیکھ کر، اور یہ یقینی بناتے ہہیں کہ ان کی فہرست میں موجود مکان پچھلے دو سالوں میں فروخت نہیں ہوا تھا -
جب کوئی دروازے پر آپ کے گھر میں رہنے کے لئے نمودار ہو تو ؟
میکس نے اردن کے ٹویٹر پیج کے بارے میں نہیں سنا تھا لیکن ان کے گھر کے دروازے پر ممکنہ اسکواٹر کا نمودار ہونا “پریشان کن” تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اردن کا ارادہ نہیں تھا کہ لوگ کسی آباد رہائش گاہ پر رہنے کی نیت سے جائیں...لیکن یہ وہ مناسب شخص نہیں تھا جس نے ان کے گھر کا دورہ کیا تھا۔”
میکس کو تشویش تھی کہ اگر وہ یا اس کا ساتھی گھر میں نہ ہوتے تو، ایک بے گھر اسکواٹر ان کے گھر کے اندر جانے کی کوشش کر سکتا تھا، یا ان کی پراپرٹی کو غیر آباد سمجھ کر خراب کرسکتا تھا۔
جوردن وان ڈین برگ 'شیٹی کرایے' کو بے نقاب کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اور اس سال کے اوائل میں ایک ڈیٹا بیس قائم کیا جس سے کسی کو خالی پراپرٹی جمع کرانے کی اجازت ملتی ہے۔ Source: Supplied
لیکن اب جب کہ میکس کے گھر کا پتہ آن لائن شیئر کیا گیا ہے تو وہ اپنی رازداری یا پرائیویسی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
“یہ ڈوکسنگ کی ایک نرم شکل کی طرح ہے (کسی کی شناخت، نجی معلومات یا ذاتی تفصیلات کی ان کی رضامندی کے بغیر آن لائن ریلیز شائیع کرنا ٹھیک ہے؟ اس نے میرا نام یا میری شناخت منسلک نہیں کی، لیکن [اردن] نے یقینی طور پر کہا ہے: 'ارے، یہاں خالی مکان کا پتہ موجود ہے اور ایک اہم خبر ہے، آؤ اور دیکھو
آسٹریلیا میں، اسکواٹر کے لئے کسی پراپرٹی میں داخل ہونا غیر قانونی نہیں ہوسکتا ہے اگر وہ ترک شدہ نظر آتی ہو اور مکان کا دروازہ کھلا ہو۔ اگر دروازہ کھلا نہیں ہے تو، اسکواٹر پر توڑنے اور داخل ہونے کا مجرمانہ الزام عائد کیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی جائیداد کا مالک کسی اسکواٹر سے جانے کے لئے کہتا ہے اور وہ رہتے ہیں تو وہ غلط مکان میں رہ رہا ہے اور قابض سمجھا جائے گا۔
ایک غلط پتہ
اردن نے دی فیڈ کو بتایا کہ میکس کا پتہ خالی ہونے کے طور پر شامل کرنا ایک غلطی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے X پر پوسٹ میں ترمیم کی ہے اور میکس سے معافی مانگی ہے۔
اردن نے کہا، کہ میکس کو اس صورتِحال سے گزرنا نہیں چاہئے تھا... یہ بہت بدقسمتی ہے۔”
Jordan set up this Google form which allows anyone to list a property before he vets the vacant properties and lists them publicly. Source: SBS
آسٹریلیا کے تمام خالی گھر لازمی طور پر غیر آباد یا متروک نہیں
2023 میں آسٹریلیائی بیورو آف شماریات کے حالیہ تخمینوں کے مطابق آسٹریلیا میں 136,000 سے زیادہ خالی مکانات ہوسکتے ہیں۔
آسٹریلیائی لینڈ لارڈز ایسوسی ایشن کے صدر، اینڈریو کینٹ نے کہا کہ “اس پریکٹس [اسکواٹنگ یا کسی بھی خالی گھر میں کسی دوسرے کا رہنا] کے بارے میں کئی پریشان کن واقعات سنے ہیں کیونکہ یہ ایس اہی ہے جیسے کوئی کسی کی زیادہ دن تک پارک کی ہوئی گاڑی اس لئے لے جائے کیونکہ وہ استعمال میں نہیں۔
کینٹ نے کہا۔ کہ اگر کوئی کار عرصے سے گلی میں کھڑی ہوئی ہے۔ آپ اسے کیوں نہیں لے لیتے؟ یہ رویہ کچھ غلط ہے... یہ واضح طور پر اچھا مشورہ نہیں ہے،
کینٹ نے کہا کہ اردن کا نظام اسکواٹرز کے لئے خطرناک حالات پیدا کرسکتا ہے جو ہوسکتے ہیں یا ایسے گھروں میں منتقل ہونا جو قابلِ رہائیش ہی نہ ہوں، کسی وبا ، جراثیم یا جانوروں کا گڑھ ہوں یہ گرائے جانے والے مکانات ہوں۔
ایک اور تشویش یہ ہے کہ
مالک مکان یا کرایہ دار چھٹیوں پر ہوسکتے ہیں جب ان کے گھر عوامی طور پر خالی طور پر درج ہوجائیں، جس کا “مطلب یہ نہیں ہے کہ [گھر] سب کے اندر آنے اور قبضہ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔”
میکس نے کہا کہ خالی گھروں کی اردن کی اسی عوامی فہرست میں ایک “منہدم” کر نے کے لئے خالی گھر شامل ہے جہاں اسے شبہ ہے کہ ایک بوڑھی عورت رہتی ہے جو خطرناک ہے۔
میکس نے کہا کہ “یہ پراپرٹی کسی ایسے شخص کے لئے قدرے زیادہ پرکشش ہوسکتی ہے جو اسکواٹ کرنا چاہتا ہے۔”
“مجھے کسی کا اپنے گھر کا دفاع کرنے کا خیال پسند نہیں ہے - لیکن میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ اکیلے رہنے والے بوڑھے شخص ہوتے ہیں اور اچانک اردن کی پوسٹ سے کوئی آپ کے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔”
اردن کا کہنا ہے کہ رہائش ایک انسانی حق ہے۔ “اگر ہمارے رہنما سمجھتے ہیں کہ لوگوں کا بےگھر ہونا ٹھیک ہے تو ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ جب ہمارے رہنما رہائیش کا انتظام کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ہم بے گھر بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔”
اردن نے کہا کہ مستقبل میں وہ “فہرست کو احتیاط سے چیک کریں گے” تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ رہائشی پراپرٹیز عوامی فہرست میں شامل نہ کی جائے۔